corona-virus

کرونا وائرس ، 46افراد جاں بحق ،ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

Spread the love

کرونا 46 جاں بحق

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے د ر

ان کورونا وائرس سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد

مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری

کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 381 کورونا

ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 78 لاکھ48 ہزار

316 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 644

مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں

کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 031 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب

تک سندھ میں 2 لاکھ44 ہزار 340 ، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 404، خیبر

پختونخوا میں 66 ہزار 451، اسلام آباد میں 41 ہزار 176، بلوچستان میں 18 ہزار

798، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 953 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد میں

کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر

میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد32ہزار726 ہے،2 ہزار سے زائد

مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں

کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں

بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 560 ہوگئی ہے۔این سی

او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 167 مریض صحت یاب ہوئے

جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 745

ہوگئی ہے۔

کرونا 46 جاں بحق

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply