corona virus

کروناوائرس،امریکہ متاثرہ ممالک میں چھٹے نمبر پر آگیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کیلی فورنیا ( جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا ہلاکتیں،چین نے نوول کرونا وائرس کو شکست دیدی،تیسرے روز

بھی ملک میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔امریکہ میں کورونا سے

مزید 57 ہلاک ہونے سے اموات کی کل تعداد 264ہوگئیں،کیلی فورنیا کے بعد ریاست نیو یارک،

فلوریڈا اور ایلی نوائے میں پابندیاں بڑھا دی گئیں، جبکہ امریکہ میکسیکو سرحدبند کر دی گئی۔ایک

ہی روز ساڑھے 5 ہزار سے زائد کرونا کے نئے مریض سامنے آ گئے۔امریکہ میں کرونا کے

مجموعی کیسز 19 ہزار سے بڑھ گئے جس کے بعد اس وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر

ہونیوالے ملکوں میں امریکہ چھٹے نمبر پر آ گیا۔کیلی فورنیا کے بعد ریاست نیو یارک، فلوریڈا اور

ایلی نوائے میں پابندیاں بڑھا دی گئیں، امریکہ میکسیکو سرحد غیر ضروری سفر کیلئے بند کر دی

گئی ہے۔امریکہ میں ٹیکس ریلیف کے اعلان سمیت ٹیکس وصولی 15 جون تک موخر کر دی گئی ہے۔

امریکہ میں اموات کے اضافے کے باوجود ٹرمپ کا کہنا تھا امریکہ میں کورونا کیخلاف جنگ جیت

رہے ہیں، امریکہ بھر میں لاک ڈاون کی ضرورت نہیں۔امریکی منڈی ڈاوی جونز، ایس اینڈ پی میں 4

فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی، رواں ہفتے 2008ء کے بعد سے امریکی بازار کا بدترین ہفتہ رہا،

صدر ٹرمپ کے دور کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گیا۔متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا شکار

ہونیوالے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 627 افراد کی

اوات وبا سے ہلاک ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 4032 ہوگئی۔ یورپ میں وائرس سے ہونیوالی اموات

5000 سے تجاوز کرگئیں جبکہ جرمنی اور سپین میں بھی وبا کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہورہا

ہے۔ ملک کی سول پروٹیکشن ایجنسی کا کہنا ہے اٹلی میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں 14.6

فیصد اضافہ ہوا ہے اور وائر س کے مریضوں کی مجموعی تعداد 47021 ہوچکی ہے۔ یورپ کے

دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک سپین میں کورونا وائرس سے ہونیوالی ہلاکتیں 1000سے تجاوز

کرگئیں۔ ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 19980 ہوچکی ہے۔دوسری جانب فرانس میں کورونا

وائرس سے 78 اموات کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 450 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں متاثرین کی

تعداد میں 15 فیصد ا ضافہ ہوا ہے اور ان کی کل تعداد 12612 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران

فرانس میں کورونا وائرس سے اموات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے

40 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 177 ہوگئی ہے۔ صرف لندن میں وائرس سے 18

ہلاکتیں ہوئیں۔ جنوبی کوریا میں 8 جبکہ سنگاپور میں بھی دو نئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ، ایران میں

اموات کی تعداد ایک ہزار 433 تک پہنچ گئی ہے۔نیوزی لینڈ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے

ملک میں پہلی بار کورونا وائرس مقامی سطح پر پھیل رہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا

آرڈرن نے 70 سال سے زائد عمر کے افراد سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے ۔کرونا وائرس اب

تک دنیا کے 185 ممالک تک پھیل چکا ہے اور موذی وبا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 404 جبکہ

متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 123 ہو گئی ہے۔ہفتہ کو چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ

چینی مین لینڈ پر مسلسل تیسرے روز مقامی سطح پر نوول کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں

آیا۔قومی صحت کمیشن نے بتایا چینی مین لینڈ پر جمعہ کو نوول کرونا وائرس کے 41نئے مصدقہ

مریض سامنے آئے ، یہ سب مریض درآمدی ہیں، ان میں سے 14مریض بیجنگ، 9شنگھائی، 7صوبہ

گوانگ ڈونگ اور 4صوبہ فوجیان میں ہیں۔ صوبہ ژی جیانگ، شان ڈونگ اور شانشی میں 2،2 جبکہ

سی چھوان میں ایک مریض کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 590افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال

سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 173کمی کے بعد 1ہزار 963 رہ گئی۔مین لینڈ پر

مصدقہ مریضوں کی تعداد 81ہزار 8 تک پہنچ گئی جن میں سے 6ہزار13 مریضوں کا تاحال علاج

جاری ہے جبکہ71ہزار740مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتا ل سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ مرض سے

3ہزار255 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 106افراد کے تاحال وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔

9ہزار371 قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں۔ 1ہزار191 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ

کر دیا گیا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 4ہلاکتوں سمیت 256مصدقہ مریض، مکا

خصوصی انتظامی علاقہ میں 17مصدقہ مریض جبکہ تائیوان میں 2ہلاکتوں سمیت 135مصدقہ مریض

سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ میں 98، مکا میں 10 جبکہ تائیوان میں 28 مریضوں کو صحت یاب ہو

نے پر ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ادھرمتحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے زیر انتظام

کمیونٹی پروٹیکشن یونٹ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کرونا کے باعث فوت ہونے والوں میں

78سالہ ایک شخص یورپی ملکوں سے واپس آیا تھا جس کا تعلق ایک عرب ملک سے تھا۔ اسی طرح

ایک ایشیائی شہری جس کی عمر 58سال بتائی جاتی ہے کرونا کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ مریض پہلے

ہی دل اور گردوں کے مرض کا شکار تھا ۔ اماراتی وزارت صحت نے شہریوں کی اموات پر گہرے

دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا تازہ اعدادو شمار کے مطابق کرونا وائرس کے نتیجے میں

اموات کی شرح تین اعشا ر یہ چھ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ادھرامریکی حکام کا کہنا ہے امریکہ کے

نائب صدر مائیک پینس کے دفتر کے عملے میں شامل ایک عہدیدار کے کرونا وائرس کا شکار ہونے

کی تصدیق کی گئی ہے ۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس کی ترجمان کیٹی میلر نے بتایا متاثرہ

عہدیدار سے امریکی صدر یا نائب صدر کیساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں تھا ۔ متاثرہ عہدیدارکے

رابطوں کی سی ڈی سی کے رہنما اصولوں کے مطابق مزید جانچ کی جا رہی ہے۔خیال رہے امریکی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں کرونا کی وبا کی روک تھام کی ذمہ داری نائب صدر مائیک پینس کو

سونپ رکھی ہے ۔وائٹ ہائو س کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس کا

ٹیسٹ منفی آیا تھا۔دی ہل کی ایک رپورٹ میں وائٹ ہاس کے ڈاکٹر کے حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا اس

ہفتے پینس کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

کرونا ہلاکتیںکرونا ہلاکتیں
کرونا ہلاکتیںکرونا ہلاکتیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply