corona Special jtnonline1

کرونا کی تبدیل شدہ شکل 12سے 18سال کی عمر کے افراد کے لیے خطرناک قرار

Spread the love

کرونا کی تبدیل شکل

ریاض (جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کرونا

وائرس کی ایک تبدیل شدہ شکل 12سے 18سال کی عمر والے افراد کے لیے زیادہ خطرناک ہوسکتی

ہے۔ وزارت صحت نے مشورہ دیا ہے کہ شہری تبدیل شدہ وائرس سے بچنے کے لیے ویکسین

لگوائیں کیونکہ مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے اور اس عمر کے گروپ کے لیے

کارآمد ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے ٹویٹرپر اپنے آفیشل اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں

انکشاف کیا مملکت میں ہونے والے سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 12 سے 18 سال عمر کے

افراد جو وائرس میں مبتلا تھے میں سے 99 فی صد مریضوں کو ویکسین نہیں ملی تھی۔ سعودی

عرب میں ویکسینشن کا عمل شروع ہونے کے بعد 28 دسمبر 2020 سے 7 جون 2021 تک عمر کے

اس طبقے کے افراد کو ویکسین نہیں لگائی گئی مگر اب بڑے پیمانے پر ویکسین دی جا رہی ہے۔

وزارت نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا واقعات کے ایسے کیسز کا اعلان کیا

جو وبا کی ایک تبدیل شدہ شکل سے متاثر ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1534 نئے مریضوں کی

شناخت کی گئی جب کہ 1487 صحت یاب ہوگئے۔مملکت میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 12174

ہے۔

کرونا کی تبدیل شکل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply