corona in pakistan

کرونا سے ملک میں مزید 52 اموات، اسلام آباد میں 2 سرکاری کالج،1 سکول بند

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) کرونا کالج سکول بند

وفاقی دارالحکومت کے 2 سرکاری کالجز میں 10 کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر

دونوں تعلیمی اداروں کو 14 روز کے لیے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق

کرونا کیسزکے باعث اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری جہاں 7 کرونا

کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ماڈل کالج آئی ٹین ون جہاں 3 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے

دونوں سرکاری کالجز کو 14 روز کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،

ڈی ایچ او اسلام آباد نے جاری کردہ مراسلہ میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ڈس

انفیکٹ کیا جائے۔

=-= یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد فضائی آلودگی کا گڑھ، صحت کیلئے خطرناک

دوسری طرف وفاقی کالونی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کرونا ٹیسٹ

کروانے پر تین طالبات کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے باعث سکول کو دس روز

کیلئے بند کردیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق کرونا رپورٹ منفی

آنے پر طالبات سکول دوبارہ آئیں گی، اس کے علاہو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول

چڑڑ پنڈ میں دہم کی ایک طالبہ بھی کرونا کا شکار ہوگئی، جس پر سکول انتطامیہ

نے طالبہ کو گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کر دی۔

==-== ایک ہی روز 1578 نئے کرونا مریض رپورٹ

دوسری طرف عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب ملک بھر میں مزید 52 اموات

اور ایک ہزار579 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے

مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار128، جبکہ متاثرہ

افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار14 ہو گئی ہے، ملک بھرمیں ایکٹو کیسز

کی تعداد 17 ہزار117 ہیں، 5 لاکھ 56 ہزار 769 افراد کرونا سے صحت یاب

ہو چکے ہیں۔

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کرونا کالج سکول بند

Leave a Reply