corona in pakistan

کرونا پھر بے قابو، کہیں مکمل، کہیں سمارٹ لاک ڈاؤن، پابندیاں مزید سخت

Spread the love

اسلام آباد، لاہور، پشاور، مظفرآباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹرز) کرونا پھر بے قابو

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز

کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا ٹیسٹ

مثبت آنے کی شرح 6.5 فیصد رہی اور مزید 2 ہزار 664 افراد میں وائرس کی

تصدیق ہوئی تو مزید 32 افراد وباء سے انتقال کر گئے۔

=-= یہ بھی پڑھیں : کووڈ ویکسی نیشن کیلئے اقوام متحدہ کی اردو مہم کا آغاز

اسلام آباد میں بھی کاروباری علاقوں اور پارکس کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل

بند رکھنے جبکہ 5 سب سیکٹرز کو سیل کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، سیل کیے

جانے والے سب سیکٹرز میں آئی ایٹ فور، ایف الیون ون اور آئی ٹین ٹو شامل ہیں،

تہوار اور اجتماعات کو جاری تمام این او سی واپس لے لیے گئے ہیں، کسی بھی

انڈور سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی، کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع کی

صرف 2 گھنٹے کے لیے اجازت ہوگی۔ دفاتر کو 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے

کی اجازت نہیں ہو گی۔

=—= پنجاب حکومت کے عوام کے تحفظ کیلئے بڑے فیصلے

کرونا کی متوقع تیسری لہر کے منڈلاتے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے

لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں 29

مارچ تک سمارٹ لاک ڈاﺅن کا نفاذ کردیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز

اجازت نہیں ہو گی، تفریحی مقامات اور پارکس شام چھ بجے بند کرا دیئے جائیں

گے، سرکاری ونجی دفاترکو 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہوگی۔ ان آٹ ڈور

میرج ہالز، کمیونٹی سینٹرز اور مارکیز کو آج سے بند، تمام کمرشل سرگرمیوں پر

رات 10 بجے کے بعد پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 15اپریل تک

ہوگا۔ خلاف ورزی کرنیوالے کیخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ گوجرانوالہ

کے مزید 20 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اشیا ضروریہ اور

میڈیکل سٹور کے علاوہ تمام دکانیں، مارکیٹیں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا

گیا ہے- سکول، سنیماہالز، پارکس اور مزارات بھی 2 ہفتوں کیلئے بند رہیں گے،

کھیلوں سمیت جشن بہاراں اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

=—= ضلع چکوال کی پانچوں تحصیلوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن

ضلع چکوال کی پانچوں تحصیلوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا، انتظامیہ کی

طرف سے تیس سے زائد دکانیں سیل ہونے پر پورے شہر میں بھرپور لاک ڈاﺅن

ہو گیا۔ سبزی، فروٹ، اشیاء ضرورت، پولٹری، کریانہ اور ادویات کی دکانیں کھلی

رہیں جن سے لوگوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی جاری رہی۔ بازار

مجموعی طور پر ویران ہوگئے۔

=—= آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں مکمل لاک ڈاﺅن

کرونا کیسزمیں بتدریج اضافے بعد آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں مکمل لاک

ڈاﺅن کر دیا گیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ سے 28مارچ تک مکمل بند

رہیں گے، اندرون اور بیرون ضلع تمام ٹرانسپورٹ بند رہے گی، کھیلوں کی تمام

سرگرمیوں اور ضلع میں ہرطرح کے مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی، کوٹلی کے

تمام انٹری پوائنٹس بند، تاہم بیرون ممالک سفر کرنے والے شہریوں کو اجازت

ہو گی۔

=—= خیبر پختونخوا میں بازار 8 بجے بند، تقریبات پر پابندی کا حکم

خیبر پختونخوا میں بھی کرونا کیسز بڑھنے پر مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات،

صوابی اور مالاکنڈ میں بازار 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی

محکمہ داخلہ کے مطابق ہر قسم کے بازار رات 8 بجے بند ہوجائیں گے تاہم

ادویات، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ نوٹی

فکیشن کے مطابق شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں انڈور تقریبات، شہر میں ہر قسم

کی ثقافتی تقریبات اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی ہو گی جبکہ مزارات بھی غیر

بند کردیے گئے ہیں۔ پبلک پارکس شام 6 بجے بند ہو جائیں گے، حفاظتی ماسک

اور سماجی فاصلوں پر عمل لازمی ہوگا۔

کرونا پھر بے قابو

=قارئین=: کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply