Lolly Wood Jtnonline 26

کرونا وباء، پاکستان فلم انڈسٹری ٹھپ، شوبز سرگرمیاں منسوخ

Spread the love

لاہور،کراچی (جے ٹی این آن لائن خصوصی شوبز رپورٹ ) کرونا پاکستان فلم انڈسٹری

کرونا وائرس سے دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری کی طرح پاکستان فلم انڈسٹری بھی متاثر ہونے لگی. متعدد فلموں کی ریلیز اور شوٹنگ روک دی گئی۔

مزید پڑھیں : ہرطرف نقصان اور خسارے کی صدائیں، پریشانی و خوف و ہراس

موسیقی کے کنسرٹس، ٹی وی شوز اور فلموں کی ریلیز میں تاخیر و منسوخی کے باعث فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔ کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی متعدد فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز ملتوی کردی گئی ہیں، وہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث جو فلمیں متاثر ہورہی ہیں ان میں ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم فیٹ مین‘ فلم کہے دل جدھر‘ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ، ٹچ بٹن ، دم مستم ، لفنگے ، کملی اور منی بیگ گارنٹی شامل ہیں۔

کرونا وباء سے بچاؤ کیلئے پوری قوم کو ملکر کام کرنا ہو گا، اچھی خان

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کرونا وائرس کو ہم قومی یکجہتی اور ثابت قدمی سے شکست دے سکتے ہیں،ہمارا مذہب کسی بھی وبا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تعلیم دیتا ہے جنہیں اختیار کرنا صرف ہم خود کو بلکہ اپنے پیاروں کو بھی کرونا وائرس کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں- انکا مزید کہنا تھا اس خطرناک وائرس سے بچاؤ کیلئے پوری قوم کو ملکر کام کرنا ہو گا- عوام محکمہ صحت کی ہدایت کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ اچھی خان نے مزید کہا اس خطرناک وائرس کے خاتمے کے لیے اللہ تعالیٰ سے خصوصی طور پر دعائیں مانگی جائیں۔

کرونا پاکستان فلم انڈسٹری

Leave a Reply