کرونا ویکسین پر پہلا حق کس کا ؟ سب کا، فرانسیسی صدر کا دبنگ اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پیرس(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) کرونا ویکسین پہلا حق

فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کے سربراہ کی جانب سے کرونا ویکسین پر سب

سے پہلا حق امریکہ کا قرار دیے جانے پر فرانسیسی حکومت نے برہمی کا اظہار

کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب ویکسین کو برابری کی بنیاد پر ہی تقسیم کیا جائیگا

اور اس حوالے سے بحث کی کوئی گنجائش موجود نہیں- دوا کو مارکیٹ کی قوتوں

کے تابع نہیں ہونا چاہیے، دواساز کمپنی کے سربراہ پال ہڈسن کا موقف ہے کہ سب

سے پہلےامریکہ نے کمپنی کو ویکسین کی تیاری کیلئے فنڈنگ کی لہٰذا پہلا حق

بھی امریکہ کا ہے۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کے بعد امریکہ اور چین میں ویکسین کی جنگ
—————————————————————————–

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی دوا ساز کمپنی سنوفی کے

سربراہ پال ہڈسن نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی کامیاب ویکسین کی تیاری کی

صورت میں ابتدائی آرڈرز امریکہ کو فراہم کیے جائیں گے، کیونکہ سب سے پہلے

اس نے کمپنی کو ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈنگ کی۔ فرانس کے وزیراعظم

کے مطابق کسی بھی کامیاب ویکسین کو برابری کی بنیاد پر ہی تقسیم کیا جائے گا

اور اس حوالے سے بحث کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

سب کو ویکسین تک رسائی نہ ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ایمانویل میکرون

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اس بارے میں کہا کہ ویکسین کو عالمی

حیثیت حاصل ہونی چاہیے، دوا کو مارکیٹ کی قوتوں کے تابع نہیں ہونا چاہیے۔

سب کو ویکسین تک رسائی نہ ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ساتھ ہی کہا کہ وہ

دوا ساز کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقات بھی کریں گے۔

کرونا وائرس، عالمی سطح پر اموات کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار ہو گئی

خیال رہے عالمی وبا قرار دیے جانیوالے کرونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں

کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ عالمی سطح پر کرونا سے متاثرہ

افراد کی تعداد 46 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہو گئی ہے- جبکہ پوری دنیا میں اب تک

اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 17 لاکھ 58

ہزار سے زائد افراد کرونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

کرونا ویکسین پہلا حق

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply