کرونا ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا غلط، ویکسی نیشن ناگزیر، ڈاکٹر طاہرہ شاہد

کرونا ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا غلط، ویکسی نیشن ناگزیر، ڈاکٹر طاہرہ شاہد

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) کرونا ویکسین سے متعلق

ایڈوانس ڈائیگنوسٹک سینٹر کی ڈاکٹر طاہرہ شاہد نے کہا ہے کرونا ویکسین سے

متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ہر ذمہ

دار پاکستانی کو نہ صرف خود ویکسین لگوانی چاہیئے بلکہ اپنے اردگرد کے ان

لوگوں کو جو ویکسین کے بارے میں غلط معلومات رکھتے ہیں اور ویکسین نہیں

لگوا رہے ان کوراغب کریں کہ ویکسین لگوانا ان کی فیملی اور پاکستان بھر کے

عوام کی صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اور ایڈوانس ڈائیگنوسٹک سنٹر کے اشتراک

سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں این پی سی کے

اراکین اور ان کی فیملیز کے شوگر اور کولیسٹرول کے فری ٹیسٹ کئے گئے جبکہ

اس موقع پر اراکین نیشنل پریس کلب اور انکی فیملیز کو کرونا ویکسین لگائی گئی،

جبکہ ایڈوانس ڈائیگنوسٹک سینٹر، پریس کلب کے مابین مفاہمتی یادداشت پر بھی

دستخط کئے گئے، جس کے تحت ایڈوانس ڈائیگنوسٹک سینٹر میں پریس کلب کے

تمام ممبران کو تمام لیب ٹیسٹ پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا جبکہ ریڈیولوجی

ٹیسٹ پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی

تقریب کے موقع پر سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا اور ڈاکٹر طاہرہ شاہد

نے کرونا ویکسین کے حوالے سے تحفظات اور فوائد کے بارے میں پریس کلب

کے ممبران کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ان کا کہنا تھا ویکسین کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں ان کا

حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہر ذمہ دار پاکستانی کو نہ صرف خود ویکسین لگوانی

چاہیئے بلکہ اپنے اردگرد کے ان لوگوں کو جو ویکسین کے بارے میں غلط

معلومات رکھتے ہیں اور ویکسین نہیں لگوا رہے ان کوراغب کریں کہ ویکسین

لگوانا ان کی فیملی اور پاکستان بھر کیلیے ضروری ہے۔ نیشنل پریس کلب اور

ایڈوانس ڈائیگنوسٹک سینٹر کے درمیان طے پانے والے معاہدے کیلئے نیشنل پریس

کلب کی طرف سے سینئر جوائنٹ سیکرٹری احتشام الحق کو فوکل پرسن مقرر کیا

گیا ہے۔ تمام اراکین این پی سی اس حوالے سے ان سے 03455152535

,03330305116 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

کرونا ویکسین سے متعلق ، کرونا ویکسین سے متعلق ، کرونا ویکسین سے متعلق

Leave a Reply