corona Special jtnonline1

کرونا ویکسین کے نام پر دھوکہ، بھارتی نرس نے بزرگ جوڑے کو لوٹ لیا

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل) کرونا ویکسین بھارتی نرس

بھارتی ریاست حیدرآباد میں ایک نرس نے کرونا ویکسین کی جگہ بیہوشی کا

انجکشن دیکر بزرگ جوڑے کو لوٹ لیا، ویکسین کے نام پر بیہوشی کے ٹیکے لگا

کر گھر کا صفایا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 13 فروری کی شام للیتھا نگر کے

80 سالہ لکشمن اور انکی 70 سالہ بیوی کستوری نے مقامی پولیس سٹیشن میں

رپورٹ لکھوائی کہ ان کے پڑوس میں رہنے والی ایک نرس نے انہیں کرونا

ویکسین کے نام پر بے ہوشی کا انجکشن لگا کر انکا سونا اور زیورات چوری کر

لیے، انوشا نامی ملزمہ کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ایک پرائیویٹ کالج سے

مڈوائف کا کورس کر رہی ہے جبکہ قریبی ہسپتال میں نرس کا کام بھی کررہی ہے،

ہفتے کی صبح اس نے لکشمن اور کستوری سے کہا وہ خاص کیلئے کرونا ویکسین

کا بندوبست کردیگی اور سہ پہر میں ان کے گھر آکر خود ہی انہیں یہ ویکسین بھی

لگا دے گی، وعدے کے مطابق وہ بزرگ جوڑے کے گھر پہنچ گئی اور انہیں بتایا

ویکسین لگنے کے بعد کچھ دیر کیلئے انہیں غنودگی محسوس ہوگی لیکن گھبرانا

نہیں، پڑوسی ہونے کے ناتے ان دونوں میاں بیوی نے انوشا کا بھروسہ کرلیا اور

اس سے ویکسین لگوالی جس کے کچھ دیر بعد ہی وہ دونوں بے ہوش ہوگئے، تین

گھنٹے بے ہوشی کے بعد جب بزرگ جوڑے کی آنکھ کھلی تو معلوم ہوا ان کے

گھر میں رکھا تمام زیور جس میں منگل سوتر، سونے کی انگوٹھی، کان کی بالیاں

اور دوسرا زیور اور سونا چوری ہوچکا ہے جبکہ نرس کا کچھ اتا پتا نہیں، اس پر

انہوں نے فورا ہی پولیس کو فون کیا اور انوشا کیخلاف رپورٹ بھی درج کروائی،

مقامی پولیس نے اگلے ہی روز نرس اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا، دورانِ

تفتیش اس نوجوان جوڑے نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کرونا ویکسین کی جگہ

بزرگ جوڑے کو بے ہوشی کی دوا کا انجکشن لگایا تھا اور جب وہ بے ہوش ہو

گئے تو دونوں نے یہ واردات انجام دی، ان کا یہ بھی کہنا تھا اپنے مالی مسائل کی

وجہ سے وہ سخت پریشان تھے بزرگ جوڑے کے پڑوسی ہونے کی وجہ سے

جانتے تھے گھر میں صرف لکشمن اور کستوری ہی رہتے ہیں، جان پہچان کا فائدہ

اٹھا کر انہوں نے یہ سارا منصوبہ بنایا اور واردات کرکے ایک اور علاقے میں

منتقل ہوگئے تاکہ پکڑے نہ جا سکیں، لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا، اس واقعے

کے بعد سے بھارتی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ نجی طور پر کرونا

ویکسین کا انتظام کرنیوالے کسی بھی فرد پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ یہ ویکسین

بازار میں عام دستیاب نہیں صرف صحت کے سرکاری ادارے اور ان سے تعلق

رکھنے والے مخصوص افراد ہی خاص طریقہ کار کے تحت، کرونا ویکسین

لگانے کے ذمہ دار ہیں، اگر ان کے پاس کوئی ایسا فرد یہ پیشکش لے کر آئے کہ

وہ نجی طور پر ان کیلئے کرونا ویکسین کا بندوبست کردے گا، تو وہ فوری طور

پر اس کی اطلاع پولیس کو دیں کیونکہ یہ کوئی جعل ساز یا نوسرباز ہوسکتا ہے،

واضح رہے پاکستان کی طرح بھارت میں بھی کرونا ویکسین فی الحال صرف اسی

طبی عملے کو لگائی جارہی ہے جو اس وباء کیخلاف فرنٹ لائن ورکر کے طور

پر کام کررہا ہے، بزرگوں اور عام شہریوں کیلئے کرونا ویکسین کا مرحلہ اس کے

بعد شروع ہو گا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

کرونا ویکسین بھارتی نرس

Leave a Reply