corona in pakistan 158

کرونا وباء 50 پاکستانی نگل گئی، متاثرین 3277، پنجاب کی صورتحال تشویشناک

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹرز) کرونا وباء 50 پاکستانی
عالمی وباء کرونا وائرس سے پاکستان میں بھی روزانہ کی بنیاد پر اموات اور متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

—————————————————————————-
مزید پڑھیں : کرونا وباء، مجموعی تعداد 2708 تک پہنچ گئی، مزید 3 جاں بحق—————————————————————————-

بات پریشانی کی

یہ بات مدِ نظر رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا اور صرف 39 روز گزرنے کے بعد یہ تعداد 3277 تک جا پہنچی ہے۔ ان کیسز میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے افراد کے متاثر ہونے کے علاوہ زیادہ تر کیسز وہ ہیں جو مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوئے۔

امید کی کرن

تاہم ایک امید کی کرن اس وائرس سے صحت یاب ہونیوالے افراد ہیں، اور اب تک اس عرصے کے دوران 173 ایسے مریض ہیں، جو اس وائرس کو شکست دے کر فتح یاب رہے ہیں۔

اسلام آباد، تمام صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دو دو جبکہ ایک مریض سندھ میں خالق حقیقی سے جا ملے- جس سے باعث ملک بھر میں اموات کی تعداد 50 ہو گئی ہے، جبکہ مز ید 397 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3277 ہو گئی۔
پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 184 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ میں مزید 51 کیسز اور ایک شخص کی موت، خیبر پختونخوا میں 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں اور بلوچستان میں 6 کیسز، گلگت بلتستان میں مزید 13 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد کووِڈ 19 کا شکار بنے- جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 مزید کیسز سامنے آئے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں 3 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد تعداد 75 سے بڑھ کر 78 تک پہنچ گئی۔

پنجاب

پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ، ( کرونا مانیٹرنگ روم) کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 184 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1380 ہو گئی ہے۔ خیال رہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتنی بڑی تعداد میں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ماحولیات مرتضی وہاب نے، سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر، صوبے میں کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا، مزید 51 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 881 ہوگئی ہے۔ صوبے میں ایک اور وائرس متاثرہ شخص جان کی بازی ہار گیا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 68 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

بلوچستان

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق، صوبے میں مزید 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے۔ مزید 153 ٹیسٹ کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں، جن میں 3 کے نتائج مثبت اور 150 کے منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔ مجموعی طور پر دو ڈاکٹروں سمیت 5 مقامی افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قبل ازیں لیاقت شاہوانی نے کہا تھا، صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 189 ہوگئی۔ 43 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئے، جن میں 3 مثبت، 40 کے نتائج منفی آئے۔ مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ سرکاری سطح پر ملک میں کرونا وائرس، کیسز کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبرپختوخوا ہے جہاں کیسز کی تعداد 405 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات 14 ہوگئی ہیں

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بھی مزید 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وہاں تعداد 193 سے بڑھ کر 206 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں تاہم گزشتہ مزید 2 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 14 ہوگئی،

لاک ڈاؤن صورتحال، سندھ کے بعد پنجاب میں مزید سخت اور توسیع

ملک میں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈان اور مختلف پابندیاں عائد ہیں، جس کے تحت کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، سنیما، تفریحی مقامات، کراچی میں ساحل سمندر، اشیائے ضروریہ کے سوا دیگر دکانیں، شادی ہالز اور دیگر مقامات بند ہیں۔ لیکن پھر بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس لئے صوبہ سندھ کے بعد پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن کو مزید سخت اور اس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے-

رہیں اپ ڈیٹ : کریں سوشل میڈیا پر ہمیں فالو

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے، تو ساتھ ہی معیشت کا پہیہ بھی جام ہے- حکومت نے دیہاڑی دار اور غریب طبقے کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج دیا ہے جس کے تحت مستحقین کو مالی مدد فراہم کی جارہی ہے-

کرونا وباء 50 پاکستانی

Leave a Reply