Corona Special jtnonline2

کرونا وباء، یورپ پریشان، پابندیوں پر کنٹرول کیلئے متاثرہ علاقوں کی 3 رنگوں میں نشاندہی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برسلز(جے ٹی این آن لائن کروناسپیشل) کرونا وباء یورپ پریشان

یورپی کمیشن کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو محدود ،یورپی یونین میں عائد پابندیوں

کو کنٹرول کرنے کیلئے کوشاں ، اس ضمن میں خطرناک علاقوں کی نشاندہی

کرنے کےلئے مشترکہ معیارات کا آغاز کرکے تین رنگوں کا نقشہ تیار کرنے

اور معلومات کی بہتر نشریات کو فروغ دینے کا طریقہ کار اپنانے پر سنجیدگی

سے غور شروع کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وباء،پاکستانیوں نے عالمی ماہرین اور ڈاکٹرز کو کیا حیران
———————————————————————————————————

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیشن نے تعلیمی سال کے آغاز اور تعطیلات سے

واپسی کی مدت کے دوران ہم آہنگی لانے کےلئے ایک تجویز پیش کی ہے۔ یہ

خیال کیا جاتا ہے کہ 27 مما لک کی جانب سے آنےوالے ہفتوں میں اس پروگرام

کو اپنانے پر بحث کی جائیگی۔کمیشن نے تجویز پیش کی کہ بیماری سے بچاﺅ

اور کنٹرول کےلئے یورپی مرکز یورپی خطے کا ہفتہ وار نقشہ شا ئع کرے

جو مخصوص نمبرز کے مطابق علاقوں کو تین رنگوں سبز ، زرد اور سرخ کے

مطابق درجہ بندی اور اعداد و شمار علاقائی سطح پر مہیا کرنا ہے۔

14 روز میں 50 نئے کیسز والے علاقے خطرناک قرار

سرخ علاقے وہی ہونگے جہاں نئے کیسز کی تعداد 14دن کے اندر پچاس سے زیادہ ہو اور مثبت ٹیسٹوں کی تعداد تین فی صد سے زیادہ، جبکہ 14دنوں کے اندر کل متاثرہ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو۔جن علاقوں میں معلومات کی کمی ہے یا جہاں بہت سارے ٹیسٹ ناکافی ہیں انہیں سرمئی رنگ میں ظاہر کیا جائےگا۔ ان علاقوں میں کرونا کے ایس اوپیز سخت کیے جائیں گے۔

حتمی فیصلہ کرنا رکن ممالک پر منحصر ہے، جسٹس کمشنر ڈیڈیئر رینڈرز

جسٹس کمشنر ڈیڈیئر رینڈرز نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ یہ فیصلہ کرنا رکن ممالک پر منحصر ہے کہ کیا اقدامات اٹھانا ہے۔ کچھ ممالک جیسے فرانس، یورپی یونین کے دوسرے ممالک کے مسافروں پر کوئی پابندی عائد نہیں کرنا چاہتے۔

ہنگری کا ستمبر کے آخر تک سرحدیں کھولنے پر غور

دوسری طرف ہنگری نے ستمبر کے آخر تک اپنی سرحدیں کرنے پرغور کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں وائس گراڈ گروپ ( چیک جمہوریہ ، سلوواکیا اور پولینڈ ) کے ممالک کے سیاحوں کےلئے استثنا حاصل ہوگا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کرونا وباء یورپ پریشان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply