corona virus & world 97

کرونا وباء نے 200 ممالک اور خطوں کو لپیٹ لیا، ہلاکتیں 26 ہزار سے زائد

نیویارک (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وباء ہلاکتیں

چین کے شہر ووہان سے جنم لینے والی کرونا وائرس کی وباء نے دنیا کے 200 ممالک اور خطوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، ہلاکتیں 26 ہزار سے تجاوزکر گئی ہیں- اسوقت 5 لاکھ 75 ہزار سے زائد متاثرین ہیں جن میں سے صرف یورپ میں 3 لاکھ سے زائد متاثرین موجود ہیں۔ جبکہ یورپ میں سب سے زیادہ 23 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں- پوری دنیا میں صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 326 ہو گئی ہے-

چین غیر ملکیوں کیلئے بند، آسٹریلیا کا غیر ملکی مسافر قرنطینہ کرنیکا اعلان

بیجنگ حکومت نے چین میں غیر ملکیوں کا داخلہ عارضی طور پر معطل کردیا، آسٹریلیا نے بیرون ممالک سے آنیوالے تمام مسافروں کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کر دیا، فِجی نے کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ملک بھر جبکہ افغانستان کی اشرف غنی حکومت نے دارالحکومت کابل میں کرفیو لگا دیا-

امریکہ کرونا متاثرین کی تعداد میں سرفہرست ملک بن گیا

امریکہ چین کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں والا ملک بن گیا- 5 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مریضوں کی تعداد میں 10 ہزار کا اضافہ ہوا،جس سے مجموعی تعداد ایک لاکھ سے زائد، اور ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 378 تک پہنچ گئی-

مزید پڑھیں : چین کا کرونا متاثرہ شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

چین میں کرونا کے 55 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے صرف ایک مقامی اور دیگر درآمد شدہ ہیں، جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد81 ہزار 897 ہے، اسی طرح ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 410، مکاو خصوصی انتظامی علاقہ میں 30، جبکہ تائیوان میں 235 مصدقہ مریض ہیں۔

یورپ کی صورتحال ناگفتہ بہہ، اٹلی میں ایک ہی روز 969 ریکارڈ ہلاکتیں

یورپ کے ملک اٹلی میں گزشتہ روز اب تک ایک ہی دن میں ریکارڈ 969 ہلاکتیں ہوئیں، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 134ہو گئی جبکہ 86 ہزار 589 افراد وباء کی لپیٹ میں ہیں۔ سپین میں 769 مزید ہلاکتوں سے مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 965 ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں کرونا سے 578، جنوبی کوریا میں 139، فرانس میں ایک ہزار 696، جاپان میں 47، نیدرلینڈ میں 546 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سپین میں متاثرین کی مجموعی 64 ہزار 59، جرمنی 49 ہزار 344، فرانس 29 ہزار 593 جبکہ برطانیہ میں 14 ہزار 735 افراد متاثر ہوئے۔

ایران میں کرونا کی تباہ کاریاں، سعودی عرب اور بھارت میں بھی وار جاری

سعودی عرب میں کرونا سے تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 12 بتائی گئی ہے۔ بھارت میں کرونا سے مرنیوالوں کی تعداد 20 جبکہ متاثرین کی تعداد سات سو ستائیس ہو گئی ہے۔ ایران میں کرونا سے مرنیوالوں کی تعداد 2 ہزار 234 ہو چکی ہے۔ مریضوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

افغانستان میں 2 غیرملکی سفارتکار، 4 نیٹو اہلکار کرونا کا شکار

افغانستان میں 2 غیرملکی سفارتکاروں اور نیٹو مشن دفتر کے 4 سرکاری اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق جبکہ ملک میں 11 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد کل مریضوں کی تعداد91 ہوگئی۔ افغانستان کی وزارت عوامی صحت کے ترجمان وحید اللہ مایار نے بتایا 8 نئے مریض ہرات اور 2 ہمسایہ صوبہ نیمروز میں سامنے آئے ہیں، ایک مریض مشرقی صوبہ ننگرہار میں ہے۔ترجمان نے کہا متاثرین میں سے 3 افراد ہلاک جبکہ 3 صحت یاب ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں مزید 76 کیس سامنے آ گئے

نیوزی لینڈ نے کرونا وائرس کے مزید 76 کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 368 ہوگئی ہے ۔37 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور 8 افراد ہسپتال میں ہیں۔ نئے مریضوں کے متاثر ہونے کا سب سے بڑا سبب تاحال غیر ملکی سفر ہے، تاہم کمیونٹی کے درمیان منتقلی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

کرونا وباء ہلاکتیں

اپنا تبصرہ بھیجیں