Corona Special jtnonline2

کرونا وباء پھر تیز، مریض بڑھنے لگے، ڈبلیو ایچ او کی نئی لہر کی وارننگ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جنیوا(جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل نیوز) کرونا وباء پھر تیز

کرونا وائرس کے نئے روزانہ کیسز کی تعداد کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا

جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی نئی لہر کی وارننگ دیدی- گذشتہ 24 گھنٹوں

میں مختلف ممالک میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں تین لاکھ 7 ہزار

930 کا اضافہ ہوا, ان میں سے سب سے زیادہ نئے مریض بھارت میں رجسٹر

کیے گئے جس کے بعد دوسرے نمبر پر امریکا اور تیسرے نمبر پر برازیل رہا,

بھارت میں اب تک وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد پونے پانچ ملین بنتی

یوگئی اس وقت یہ جنوبی ایشیائی ملک عالمی سطح پر صرف امریکہ سے

پیچھے ہے جہاں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ساڑھے 6 ملین سے تجاوز

کر چکی ہے دنیا بھر میں کرونا وباء کی وجہ سےہلاکتوں کی مجموعی تعداد نو

لاکھ سترہ ہزار چار سو سترہ ہو چکی تھی ان میں سے ساڑھے پانچ ہزار سے

زائد انسان صرف کل ایک روز میں انتقال کر گئے-

چائلڈ کیئر جانیوالے بچے بنے کرونا منتقلی کا سبب اور ڈبلیو ایچ او کی ہدایات
—————————————————————————

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا کے 58 ممالک ایسے ہیں جہاں

کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کئی ممالک میں اس وقت اس وائرس کے

وبائی پھیلاؤ کی دوسری لہر دیکھنے میں آ رہی ہے مگر کئی شدید متاثرہ

ریاستیں ایسی ہیں جہاں ابھی تک اس وباء کی پہلی لہر بھی اپنی تکمیل کو نہیں

پہنچی جن پانچ درجن ممالک میں کووڈ 19 کی انفیکشن آج بھی تیزی سے پھیل

رہی ہے، ان میں ارجنٹائن، انڈونیشیا، مراکش، سپین، اور یوکرائن خاص طور پر

نمایاں ہیں- عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا میں

پھر تیزی آنیوالی ہے-

اکتوبر، نومبر میں کرونا وائرس کے باعث اموات میں اضافہ ممکن

یورپ میں ڈبلیو ایچ او کی برانچ کے سربراہ ہانس کلوج نے کہا کہ یہ ایک ایسا

موقع ہے کہ یورپی ممالک ایسی بری خبر نہیں سننا چاہتے، ہانس کلوج نے ان

ممالک کو خبردار کیا ہے جو سمجھتے ہیں کرونا ویکسین کے آنے سے وباء ختم

ہو جائے گی، میں یہ ہر وقت سنتا ہوں کہ ویکسین سے کرونا وائرس ختم ہو

جائے گا، ایسا بالکل نہیں ہوگا- یورپ میں ڈبلیو ایچ او کی برانچ کے سربراہ نے

کہا کہ اگر ہمیں مختلف ویکسینز منگوانی پڑیں تو انہیں یہاں پہنچانے میں بھی

مشکل ہوگی-

برطانیہ کا دوا ساز کمپنی والنیوا سے کرونا ویکسین خریدنے کا منصوبہ

برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ دوا ساز کمپنی والنیوا سے کرونا ویکسین کی 19

کروڑ خوراکیں خریدے گا جن کی مالیت ایک ارب 30 کروڑ یورو بنتی ہے،

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ دسمبر میں ویکسین کے ٹرائلز کا آغاز کرے گی اور

اگر اس میں کامیابی ہوئی تو ویکسین 2021ء کے وسط کے بعد مہیا ہو سکے

گی، برطانیہ کو 2021ء میں مہیا کی جانے والی چھ کروڑ ویکسینز کی قمیت

470 ملین یورو ہو گی۔ اس کے بعد برطانیہ 2022ء میں چار کروڑ اور 2023ء

سے 2025 ء تک مزید تین سے نو کروڑ ویکسینز خریدے گا، جس کی قیمت

900 ملین یورو ہو گی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کرونا وباء پھر تیز

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply