کرونا وباء میں برطانیہ جانیوالے پاکستانیوں کو نئی مشکلات کا سامنا

کرونا وباء میں برطانیہ جانیوالے پاکستانیوں کو نئی مشکلات کا سامنا

Spread the love

لندن، واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) کرونا وباء میں برطانیہ

برطانوی پاکستانیوں کو برطانیہ پہنچنے پر نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ پہنچنے پر برطانوی پاکستانیوں کو ایک طرف

قرنطینہ کے لیے ہوٹل تک رسائی ملنا دشوار ہے تو دوسری طرف ہوٹلوں کے ٹیلی

فونز پر رابطہ ناممکن ہے۔ برطانیہ پہنچنے والے برطانوی پاکستانی آن لائن بکنگ

کی کوشش میں بھی ناکامی کا سامنا کررہے ہیں جس کے باعث بے شمار فیملیوں

کیساتھ بچے بھی شدید پریشانی کے شکار ہیں۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اس ضمن میں وزیر داخلہ کو خط لکھا ہے جس

میں صورتحال پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے برطانیہ کی جانب سے

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے بعد مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا پڑ رہا

ہے۔

=-.-= امریکا پھر امیگریشن بحران کی زد میں! ریپبلکن کی بائیڈن پر تنقید

امریکا میں ایک اور امیگریشن بحران سر اٹھانے لگا، میکسیکو سے امریکا غیر

قانونی داخلے کے واقعات میں 71 فیصد اضافہ ہو گیا۔ مقمامی میڈیا رپورٹ کے

مطابق امریکا میں غیر قانونی داخلے کی وجہ سے امیگریشن بحران مچا ہوا تھا جو

قابو کرنے کے لیے سابق صدر ٹرمپ نے سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔ صدر بائیڈن

کے اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں دوبارہ امیگریشن بحران سر اٹھانے لگا ہے-

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

گزشتہ ماہ ایک لاکھ 72 ہزار افراد کو غیر قانون داخلے پر حراست میں لیا گیا جس

کے بعد رواں سال پکڑے جانے والے افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ہو

گئی۔ ریپبلکن ارکا ن کانگریس نے امیگریشن بحران کا ذمہ دار صدر بائیڈن کو

قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بائیڈن کی نرم پالیسیوں کی وجہ سے سرحد پر لوگ

جمع ہیں۔ ریپبلکن اراکین کانگریس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ 18 ہزار سے زائد

بچے غیر قانونی طور پر داخل ہوئے۔

کرونا وباء میں برطانیہ

Leave a Reply