کرونا وائرس وباء کے مرکز ووہان سے 8 ماہ بعد عالمی پروازیں شروع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کرونا وباء مرکز ووہان

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن نیوز ) عالمی وباء کرونا وائرس کے مرکز سمجھے

جانیوالے چینی شہر ووہان سے بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔

حکام کے مطابق چین میں کورونا سے 85 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 4

ہزار 600 سے زائد افراد موذی وائرس کے باعث ہلاک ہو ئے ہیں۔ چین کے کل

کیسز میں سے 50 ہزار کا تعلق ووہان سے ہے جبکہ 3 ہزار 869 ہلاکتیں بھی

چین غربت میں کمی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ نہال

یہیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ 23 جنوری کو ووہان میں کیسز میں اضافے کے بعد

وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے چینی حکام نے ایک کروڑ 10 لاکھ

سے زائد آبادی والے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا تھا اور کیسز کم ہونے پر

10 ہفتوں بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی۔ رواں ماہ کے آغاز میں تمام

تعلیمی ادارے کھو ل دیے گئے تھے اور اب تقریباً 8 ماہ کی معطلی کے بعد

ووہان سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا سے

پہلی پرواز 60 مسافروں کو لے کر ووہان کے ائیر پورٹ پر لینڈ کرگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو چین نے خرید لیا، امریکہ کا الزام
—————————————————————————-

حکام کے مطابق ووہان میں داخلے کیلئے مسافروں کو پرواز سے قبل 72 گھنٹے

کے اندر کورونا کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔چین کی جانب سے احتیاطاً بہت سے

ممالک کے مسافروں پر چین میں داخلے پر پابندی ہے اور جنہیں اجازت ہے

انہیں بھی 14 دن کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوتا ہے۔چین کی سول ایوی ایشن کے

مطابق بیجنگ اور شنگھائی میں بھی براہ راست بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

ہے تاہم اس کیلئے ویزہ اور ہیلتھ سے متعلق اقدامات پر سختی سے عمل کرایا

جارہا ہے۔واضح رہے کہ مبینہ طور پر چینی شہر ووہان سے گذشتہ سال کے

آخر میں پھیلنے والا کورونا وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور

اب تک اس سے دنیا بھر میں 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر اور 9 لاکھ 45 ہزار

سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کرونا وباء مرکز ووہان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply