کرونا وباء لاک ڈاؤن، ہو جائیں ہوشیار، روبوٹ انسانوں کی جگہ لینے کو تیار،

کرونا وباء لاک ڈاؤن، ہو جائیں ہوشیار، روبوٹ انسانوں کی جگہ لینے کو تیار،

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن(جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) کرونا وباء لاک ڈاؤن

برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیور پول کے سائنسدانوں نے اپنے ایک روبوٹ ساتھی

کی رونمائی کی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران ان کی لیبارٹری میں کوئی وقفہ

لیے بغیر تحقیق کرنے کے کام میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت، 5 سال کا کام ایک برس میں مکمل
———————————————————————

میڈیارپورٹس کے مطابق اس محقق روبوٹ کی مالیت ایک لاکھ پاؤنڈ ہے اور یہ بذاتِ خود حاصل کردہ نتائج سے سیکھتا ہے تاکہ آئندہ تجربوں کو مزید بہتر بنا سکے۔

روبوٹ مکمل آزادی کیساتھ کام کرنے کی صلاحیت کا حامل
——————————————————————–

روبوٹ کو بنانے والوں میں سے ایک بینجامن برگر نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس روبوٹ میں آزادی کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت ہے جس کے باعث میں گھر سے کام کرنے کے قابل ہو جاتا ہوں۔

ایسی ٹیکنالوجی سے سائنسی دریافتیں ہزار گنا تیز ہو سکتی ہیں، سائنسدان
——————————————————————–

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی کے ذریعے سائنسی دریافتیں ہزار گنا تیز ہو سکتی ہیں۔

روبوٹ سے انسانوں جیسا کام لینے کیلئے تیزی سے تحقیق جاری

یاد رہے اس وقت دنیا کے انتہائی ترقی یافتہ ممالک میں روبوٹ سے انسانوں جیسا کام لینے کیلئے تیزی سے نہ صرف تحقیق اور ریسرچ کا عمل جاری ہے بلکہ آئے روز نت نئے کامیاب تجربات کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں بھی ڈالا جا رہا ہے-

حالیہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو انسانی زندگی میں انقلاب برپا ہو جائیگا

برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیور پول کے سائنسدانوں کا یہ تجربہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اگر یہ روبوٹ عملی طور پر محقیقین کے معیار پر پورا اتر گیا تو انسانی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہو جائےگا.

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کرونا وباء لاک ڈاؤن

Leave a Reply