oh my God jtn-online

کرونا وباء نے بنایا انتخابی مہم کو میدان جنگ، 37 شہری قتل، سیکڑوں زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یوگنڈا (جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) کرونا وباء شہری قتل

یوگنڈا کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ملک کے مشہور پاپ سنگر بوبی

وائن کی الیکشن ریلی کو پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورز ی قرار

دیتے ہوئے لاٹھی چارج اور براہ راست فائرنگ کر کے37شہریوں کو موت کے

گھاٹ اتار دیا جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

=—= صدارتی امیدوار مشہور پاپ سنگر بوبی وائن کی گرفتاری پر مظاہرے

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کیلئے مسٹر وائن جو کہ پاپ سٹار سنگر ہیں اور

ان کا اصل نام رابرٹ کیاگولانی ہے نے گزشتہ روز کورونا وائرس سے بچاﺅ کے

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالی تو پولیس نے انہیں گرفتار کر

لیا جس پر عوام مشتعل ہو گئے اور نوجوانوں نے جگہ جگہ روڈ بلاک کر کے

چیزوں کو آگ لگانا شروع کر دی۔حکومت مخالف نعروں میں مسٹر وائن کو رہا

کرو کے نعرے شدت اختیار کرنے لگ گئے اور ہجوم گھروں سے نکل کر

حکومت کےخلاف احتجاج کرنے میں جت گئے ۔ قانون کی خلاف ورزی پر پولیس

نے لاٹھی چارج کیا تو عوام نے بھی پولیس پر پتھراﺅ کرنا شروع کر دیا۔ پولیس

نے واٹر کینن،آنسو گیس کیساتھ ساتھ اے کے 47بندوقوں سے مظاہرین عوام پربراہ

راست فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 37افراد موقعہ پرہلاک جبکہ سیکڑوں

کی تعداد میں زخمی ہوگئے ۔

=—= دنگے فساد پر سیکڑوں شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا، پولیس

مظاہرین پر پولیس کی طرف سے یہ الزام عائد کیا جا رہاہے کہ انہو ںنے کورونا

لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ توڑ پھوڑ،گاڑیوں کو نقصان

پہنچاما،عوامی مال لوٹااور پو لیس پر پتھراﺅ کیا ۔ان دنگے فساد میں 350سے زائد

لوگ گرفتار بھی کیے گئے ہیں اور حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔پولیس اور

عوام کی اس مدبھیٹ میں آرمی بھی شامل ہو گئی ہے کیونکہ ملک میں جنگی

صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔۔

=—= بوبی وائن ضمانت پر رہا، حامیوں کو پرامن رہنے کی تلقین

بعدازاں عدالت نے گرفتار صدارتی انتخابی امیدوار ملک کے مشہور پاپ سنگر

بوبی وائن کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا ،رہائی پر بوبی وائن نے اپنے حامیوں

کو پرامن رہنے کی اپیل کی جس کے باعث ملک میں کشیدگی کی فضاءمیں کمی

واقع ہوئی ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

کرونا وباء شہری قتل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply