کرونا وباء، ریڈیو سکولز قائم، گھر بیٹھے تعلیم کے حصول کی راہ ہموار

کرونا وباء، ریڈیو سکولز قائم، گھر بیٹھے تعلیم کے حصول کی راہ ہموار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) کرونا وباء ریڈیو سکولز

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے فاصلاتی نظام تعلیم کی نمو کے لئے

ایک اور سنگ میل کی طرف پیشقدمی کرتے ہوئے ” ریڈیو سکولز” کے قیام کے

لئے ریڈیو پاکستان، وزارت اطلاعات و نشریات کیساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر

دستخط کر دیئے۔

=—= ریڈیو سکولز کا قیام کرونا کے توڑ کیلئے وزیراعظم عمران خان کا وژن

مفاہمتی یاد داشت کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر

اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہا اکرم،

سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین نے

شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین احمد وانی اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو

عنبرین جان نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔ ریڈیو سکولز کا قیام وزیراعظم

عمران خان کے وژن کی روشنی میں گھروں تک تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانے،

کوویڈ 19 کے اثرات سے بچوں کو تعلیمی حرج سے بچانے کیلئے نہایت اہم پیش

رفت ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رسائی پورے ملک میں ہونے کی وجہ سے دور دراز

اور پسماندہ علاقوں کے بچے وفاقی وزارت تعلیم کے اس اقدام سے استفادہ حاصل

کریں گے۔

=—= ریڈیو سکولز سے دن اور شام میں تعلیمی پروگرام نشر ہونگے

ریڈیو سکولز سے صبح 10 تا 12 بجے تک تعلیمی پروگرام نشر کئے جائیں گے

جبکہ شام کو دوبارہ نشر کیا جائے گا تا کہ ورکشاپس میں کام کرنے والے بچے

شام کو استفادہ حاصل کر سکیں اور تعلیم کے بنیادی حق سے کوئی محروم نہ

رہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے بھی ان پروگرامز سے استفادہ کیا جا

سکے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ریڈیو سکولز کا بڑا فائدہ ان بچیوں کو ہوگا

جنکی رسائی کسی وجہ سے سکول تک نہیں حکومت کے اس اقدام سے وہ بھی

زیور تعلیم سے آراستہ ہونگی۔ حکومت بچیوں کو تعلیم مہیا کرنے کے لئے تعلیم

کو گھروں تک لے کر جارہی ہے، پچھلے برس جب کوویڈ- 19 کیوجہ سے تعلیمی

عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہوا تو 15 ایام کے اندر وزارت تعلیم نے پاکستان ٹیلی

وژن کے تعاون سے ٹیلی سکول لانچ کئے جس سے 80 لاکھ بچے روز استفادہ

حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ جن کی رسائی ٹی وی تک نہیں وہ ریڈیو سکولز سے

استفادہ کریں گے۔ ان اقدامات کا مقصد فاصلاتی نظام تعلیم میں کسی ایک طریقے

پر انحصار کی بجائے ہر رائج الوقت طریقے سے استفادہ کرنا ہے۔

=—= وفاقی وزیر تعلیم کی جلد ای تعلیم پورٹل کے افتتاح کی بھی نوید

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا جلد ہی ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں جس

کے زریعے ٹیلی اور ریڈیو سکولز کے پروگرامز ایک کلک سے دیکھے جا سکیں

گے، وفاقی وزارت تعلیم فاصلاتی نظام تعلیم کی ترقی کے لئے پوری تندہی سے

کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں ایک ونگ بھی قائم کر دی ہے۔ وفاقی وزارت

تعلیم جلد ہی فاصلاتی تعلیم کی پالیسی لا رہی ہے جو کہ قومی ایجوکیشن پالیسی کا

لازمی جزو ہو گی۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

کرونا وباء ریڈیو سکولز

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply