Corona Special jtnonline2

90 فیصد عوام نے ایس او پیز کا عمل ترک کردیا، کرونا وباء کی دوسری لہر کا خطرہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور،اسلام آباد ( جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) کرونا وباء دوسری لہر

کرونا وائرس کی دوسری لہر کا شدید خطرہ بڑھ گیا، لاہور شہر میں 90 فیصد

سے زائد عوام نے ایس او پیز پر عملدرآمد چھوڑ دیا۔ ملک بھر کرونا سے مزید

5 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 370 جبکہ گذشتہ 24

گھنٹوں کے دوران 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد

3 لاکھ 371 ہو گئی-

91 فیصد شہریوں نے ماسک ترک، سماجی فاصلہ اور ہاتھ دھونا بھول گئے

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں 90 فیصد شہریوں نے

ماسک کا استعمال ترک کر دیا ہے جبکہ 88 فیصد شہری سماجی فاصلوں اور ہینڈ

سینی ٹائزر کا استعمال کرنا بھول گئے ہیں۔ حجام، بیوٹی سیلونز، بازار، شاپنگ

مالز، نجی و سرکاری دفاتر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے

برابر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کرونا وائرس اب ختم ہو چکا ہے تو پھر ماسک

اور احتیاطی تدابیر کیوں اختیار کریں۔

کرونا وباء، پاکستان سمیت دنیا میں بچوں کی شرح اموات بڑھنے کا خدشہ
————————————————————————————-

دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اب تک 97 ہزار 533، سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 404، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 823، بلوچستان میں 13 ہزار 282، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 131، اسلام آباد میں 15 ہزار 832 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 366 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 28 لاکھ 79 ہزار 655 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 534 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 206 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

چاروں صوبوں میں کرونا وباء سے ہوئی اموات کی تعداد

پنجاب میں 2 ہزار 214، سندھ میں 2 ہزار 439، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کرونا وباء دوسری لہر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply