new zara meri bhi suno2

کرونا وباء بدترین نہیں، مزید وبائیں تباہی پھیلانے والی ہیں، ترک سائنسدان

Spread the love

انقرہ( جے ٹی این آن لائن ذرا میری بھی سنو) کرونا وباء بدترین نہیں

کرونا وباء بدترین وبا نہیں، بہت سی وبائیں تباہی پھیلانے والی ہیں۔ اس بات کا

انکشاف ترکی کے ایک سائنسدان نے کیا ہے جو کہ ترک ویکسسین کے بھی موجد

ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترک ویکسین کے موجد ڈاکٹر پروفیسر شاہین نے کہا ہے

کہ دنیا میں بہت سی وبائیں تباہی پھیلانے کے لیے پرتول رہی ہیں۔ کرونا وباء

بدترین وباء نہیں ہے بلکہ اس وباء نے مستقبل کی صورتحال کے لیے تیار کیا ہے۔

ڈاکٹر شاہین کے مطابق دنیا میں کرونا وباء کے بعد مزید تباہی پھیلانے والی وباؤں

سے متعلق بات کرتے ہوئے ترک پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین نے کہا کہ کرونا

وائرس کی مہلک ترین وباء نے دنیا کو مستقبل میں پیش آنیوالی صورتحال کیلئے

کیا ہے۔

=-= یہ بھی پڑھیں: تنزانیہ کرونا فری تو ویکسین کیوں؟، صدر جان موگوفلی

ترک ویکسین کے موجد ڈاکٹر شاہین نے عالمی ادارہ صحت کے بیان کا دفاع

کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی عام وبائیں کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں اور

اس کے لیے تیار ہونا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹر شاہین نے کہا کہ پوری دنیا

کو تین ماہ کے اندر ویکسین لگانے کی گنجائش کا مالک ہونا لازم و ملزوم ہے۔

=–= عالمی وباء سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 26 لاکھ سے زائد
————————————————————————————————-

خیال رہے کہ عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 48 ہزار 963

افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 59 ہزار 765 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر

میں کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار سے

زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 8لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے۔ امریکہ میں

کرونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 46 ہزار605 تک پہنچ گئی ہے جبکہ

3 کروڑ 43 ہزارسے زائد متاثر ہیں-

کرونا وباء بدترین نہیں

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply