Aarti

کرونا وباء، مرغا بنانے، سُوری لکھوانے کے بعد اب اتاری جانے لگی ” آرتی”

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب ) کرونا وباء آرتی

بھارت میں کرونا وباء سے جہاں ایک ہی روز 50 اموات کے بعد، مجموعی طور پر مرنیوالوں کی تعداد 665 ہو گئی ہے، مہلک وائرس ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ وہیں اس وائرس سے بچاؤ کیلئے لگائے جانیوالے لاک ڈاؤن، کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو شرمندہ، کرنے کیلئے دبنگ خاتون پولیس افسر کا، دبنگ اور منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب شہریوں کی ” آرتی ” اتارنے سمیت انہیں وباء کے دوران گھروں سے باہر نکلنے کے نقصانات سے آگاہی دینا شروع کر دی ہے-

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : کرونا سے بچاؤکیلئے “پیشاب پینے، گوبر سے نہانے” کی پارٹیاں
——————————————————————————

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، کرونا وائرس سے ملک کی مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک کل 98419 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم کرونا وائرس سے متاثر افراد کے صحتمند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے متاثر 618 لوگوں کے صحت یاب ہونے کیساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 8703 ہو گئی ہے۔

ریاست مہراشٹرا کی دبنگ خاتون پولیس افسر کا انوکھا اقدام

کرونا وباء سے بچاؤ اور حفاطت، کے طور پر جب سے لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، تب سے یوں تو خلاف ورزی کرنیوالے شہریوں کو سبق سیکھانے کیلئے، پولیس مرغا بنا رہی ہے، تو کہیں ایسے افراد سے 500 بار سوری لکھوایا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے بھارتی ریاست مہراشٹرا کے شہر تھانے میں پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو شرمندہ کرنے کیلئے انوکھا قدم اٹھایا گیا ہے۔

قارئین : خبر پسند آئے تو شیئر کریں ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ اقدام کچھ یوں ہے کہ جو شہری لاک ڈاؤن کے باوجود صبح سویرے گھروں سے باہر نکلتے ہیں انہیں شرمندہ کرنے کیلئے، خاتون پولیس افسر نے ان کی آرتی اتارنا شروع کر دی ہے، جبکہ دوسری خاتون پولیس افسر اس دوران انہیں وباء میں گھروں سے باہر نکلنے سے متعلق نقصانات سے آگاہ کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی بطور سزاء، پولیس کی جانب سے آرتی اتارنے کی ویڈیو جب وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کے انتہائی دلچسپ کمنٹس پڑھنے کو مل رہے ہیں- کوئی خاتون پولیس افسران کی حمایت کر رہا ہے، کوئی ہنس ہنس کر دوہرا ہورہا ہے، تو کوئی مذاق اڑا کر اپنے دل کو تسلی دے رہا ہے-

کرونا وباء آرتی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply