Pakistan China Friendship, Shaking Hands 110

کرونا وباء،چین کا پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے،عارضی ہسپتال بنانے میں مدد کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دوست ملک چین نے پاکستان میں طبی

ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کا کہنا ہے چین کرونا

وائرس سے لڑنے میں مدد کیلئے طبی ماہرین پاکستان بھیجے گا۔ چینی نائب وزیر صحت نے کہا

پاکستان میں وبا ء کی روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں ، چین نے ویڈیو کانفرنس سے

پاکستان کو تجربے سے متعلق بتایا۔وائس چیئر مین چائنہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کہنا تھا چین پاکستان

کیلئے طبی سامان بھی تیار کر رہا ہے،جبکہ عارضی ہسپتال میں بھی مدد کریگا۔دوسری جانب چینی

نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا چینی کمپنیاں وبا ء کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کر رہی

ہیں۔

Leave a Reply