Corona Special jtnonline3

کرونا وائرس کے 513 نئے کیسز کی تصدیق،5 مریض جاں بحق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کرونا وائرس نئے کیسز

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں

کرونا وائرس کے 513 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 مریض جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 340 ہوگئیں۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق 24

گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 513 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں

مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 25 ہوچکی ہے۔ ملک میں کرونا

وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 132 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ

82 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 8 کروڑ 67 لاکھ

سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 8 لاکھ 78

ہزار ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply