محفوظ فضائی سفر کیلئے سوئس کمپنی کا کرونا وائرس کِلر روبوٹ بھی تیار

محفوظ فضائی سفر کیلئے سوئس کمپنی کا کرونا وائرس کِلر روبوٹ بھی تیار

Spread the love

برسلز (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) کرونا وائرس کِلر روبوٹ

دنیا ابھی بھی کرونا وائرس کے بارے میں پانی جانیوالی پریشانیوں کے جلو اور

ویکسین کے ذریعے اس پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ایک سوئس کمپنی

نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو ہوائی جہازوں کے اندر کرونا وائرس کو ہلاک کر

کے مسافروں کو وباء سے بچا سکتا ہے۔ فضائی سفر کے میدان میں یہ ایک اہم

پیشرفت ہے کیونکہ کرونا کی وجہ سے لوگ ہوائی جہازوں سے سفر سے گریز

کرتے ہیں۔ اس طرح عوام کا فضائی سفرپر اعتماد ایک بار پھر بحال ہو گا۔

=–= ٹیکنالوجی سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

فی الحال سوئس طیاروں میں وائرس کلنگ روبوٹ کا تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ

الٹرو وایلیٹ شعاعوں سے لیس ہے جس کا مقصد مسافروں کا اعتماد بحال کرنا اور

ہوا بازی اور سفر کے شعبے کو کوڈ -19 وبائی امراض کے نتیجے میں ہونیوالے

مزید نقصانات سے بچانا ہے۔ سوئس اسٹارٹ اپ یووییا دبئی میں مقیم کمپنی ڈناٹا

ایئر سروسز کے تعاون سے سوئس ارب پتی مارٹن ایبنر کی ملکیت ایک چارٹر

کمپنی ہیلویٹک ایئرویز کے ایمبیریر طیاروں پر روبوٹکس ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

=–= جہاز ساز کمپنیوں کی جانب سے منظوری ملنے کا انتظار

یو وپیا کے شریک بانی جڈوک المیگر نے کہا ہے ہوائی جہاز تیار کرنیوالوں کو

اب بھی روبوٹ کی منظوری دینا ہے۔ وہ طیارے کے اندر کی نشستوں پر الٹرا

وایلیٹ شعاعوں کے اثر کا مطالعہ کر رہے ہیں کیونکہ یہ شاععیں جراثیم کش

ہونے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ایلیمگر کی ٹیم نے اب تک روبوٹ کی تین پروٹو ٹائپ ڈیزائن کی ہیں جن میں سے

ایک کو زیورک ہوائی اڈے پر ہیلویٹک طیارے کے اندر کام کرتے ہوئے دکھایا گیا

تھا جہاں پچھلے سال ٹریفک میں 75 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ روبوٹ کی

لائٹس ایک فریم پر لگائی گئی ہیں اور روبوٹ جب نیچے جاتا ہے تو ہر چیز کو

نیلے رنگ کی چمک سے روشن کرتا ہے۔ یہ ربورٹ 13 منٹ کے اندر اندر

طیارے میں موجود جراثیم کو ہلاک کرکے اسے صاف کر سکتا ہے۔ روبوٹ کی

قیمت 15،000 سوئس فرانک ( 16،000 ڈالر) تک ہوسکتی ہے اور اسے فضائی

سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں بڑی تعداد میں خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

کرونا وائرس کِلر روبوٹ

Leave a Reply