کرونا وباء، مکہ مکرمہ میں کرفیو نرم، عمرہ اور زیارت پر پابندی برقرار

کرونا وائرس کا خوف،سعودیہ نے حج معاہدوں سے روک دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ریاض ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سعودی حکومت نے پاکستان کو اس سال حج معاہدے کرنے سے

روک دیا ہے،جسکے بعدوزارت مذہبی امور نے حج پر کام روک دیا ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور

کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا ہے،سعودی وزیر حج کا مراسلہ

وزارت مذہبی امور کو موصول ہوگیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے خط میں کہاگیا ہے کہ کورونا

وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں ،سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے

،صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے ،سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال یہ معلوم نہیں کہ

حج 2020 کا آپریشن مکمل ہوگا یا نہیں، لہذا پاکستان نے جن کمپنیوں سے معاہدے کرنے ہیں فی الحال

وہ نہ کیے جائیں۔سعودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ان تمام ممالک کو یہ ہدایات جاری کی ہیں

جہاں کے ایک لاکھ سے زائد زائرین حج کیلئے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں۔کورونا وائرس کی

وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی لاک ڈاؤن ہے جس کے نتیجے میں

حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply