new corona virus 81

کرونا وائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑھ لیے، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد، کراچی ،لاہور ،(جنرل رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ا)پاکستان میں کورونا

وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت سامنے آگئی جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9

ہوگئی جبکہ مزید 121 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بھی 1198 تک جا

پہنچی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس سے لاہور میں ایک اور ہلاکت ہوئی ہے

جس کے بعد صوبے میں اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل ایک شخص لاہور اور ایک

خاتون راولپنڈی میں جاں بحق ہوچکی ہے۔بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرس سے ا?ٹھویں

ہلاکت ہوئی تھی جہاں راولپنڈی میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئیں، خاتون بیرون ملک سے وطن

واپس ا?ئی تھیں اور 21 مارچ سے زیر علاج تھیں۔۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 326ہو

گئی ہے۔ 176 زائرین،گجرات میں 21،گوجرانوالہ میں 8 ،جہلم میں 19،راولپنڈی 4 مریضوں کی

تصدیق۔ملتان میں 4،فیصل آباد میں 2 منڈی بہاوالدین ،نارووال ، رحیم یار خان ، اور سرگودھا میں

ایک ایک مریض داخل ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ تمام کنفرم مریض

آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا

ہے۔طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا

ہے۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر

اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں.گزشتی روز بھی کرونا کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں لاک

ڈائون رہاشہرقائد مکمل طور پر بند ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم شاہراوں پر ناکہ بندی

سخت کر دی، پولیس حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔شہر بھر میں چھوٹے

بڑے بازار، مارکیٹس، تعلیمی ادارے، دکانیں بند ہیں، تمام کریانہ سٹورز بھی رات 8 بجے سے صح 8

بجے تک بند ہے، ضرورت کے تحت نکلنے والے شہری سڑکوں پر نظر آئے۔ پولیس کی جانب سے

یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کے ساتھ نرمی برتی جا رہی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے

مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات سخت کر دیئے گئے، کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ

نے نواحی علاقے بارہ کہو کو مکمل سیل کر دیا۔ پولیس اور فوج کے جوان تعینات کر کے لوگوں کو

گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی

پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر معطل ہے، جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس صبح ساڑھے 8

سے ساڑھے 10 اور شام ساڑھے 3 سے ساڑھے 5 بجے تک آپریشنل رہے گی، مسافروں کو ایک

سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کا حکم دیا گیا ہے دنیا کے تمام ممالک میںکرونا وائرس پھیل گیا، مرنے والوں

کی تعداد 22 ہزارسے تجاوز کر گئی، امریکا میں گزشتہ روز مزید 6ہزار سے زائد افراد میں کرونا

وائرس کی تشخیص ہو ئی اٹلی میں گزشتہ روزمزید 662افراد ہلا ہو گئے ۔جس سے مرنے والوں کی

تعداد8165 ہو گئی۔ جنوبی کوریا میں بھی 5 ہلاکتوں کل ، تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی۔دنیا بھر میں

اٹلی میں700 زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اورتعداد 7 ہزار 5 سو تین ہو چکی ہے، سپین دوسرے نمبر پر ہے

جہاں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 6 سو 47 ہے، ایران میں 2 ہزار 77 اور فرانس میں ایک ہزار 3

سو اکتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سعودی عر ب میں ایک اور شخص کورونا سے ہلاک ہوگیا جس

کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی، مکہ میں 46 سالہ شخص وائرس سے ہلاک ہوگیا، مملکت میں

133 نئے مریض سامنے آگئے، اس طرح کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 900 ہوگئی۔شاہ سلمان نے

دارالحکومت ریاض، مکہ اور مدینہ میں آج سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، تینوں شہروں میں کرفیو

کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، ان شہروں سے کسی کو باہر نکلنے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں

دی جا رہی۔ مملکت کی 13 ریاستوں میں سفر بند کر دیا گیا، شاہی فرمان میں ان تین شہروں میں کرفیو

کا دورانیہ بھی بڑھا کر 15 گھنٹے کر دیا گیا۔ کرفیو اب شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے

شروع ہوگا۔امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے بڑھ گئی ہے۔سی ایس

ایس ای کے مطابق ملک میں نوول کرونا وائرس کے باعث 1ہزار31افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فی

الحال 68 ہزار572مصدقہ مریض ہیں۔پیرو کی وزارت صحت نے نوول کرونا وائرس کی وبا کے

باعث مزید2 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے

جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 480 ہے ۔سپین کی نائب وزیراعظم کارمن کالبو میں کورونا وائرس

کی تصدیق ہوگئی ہے۔اسپینش میڈیا کے کارمن کالبو کے دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ لیے گئے جو مثبت

نکلے جس کے بعد ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔وسطی یورپ کے ملک ہنگری میں تعینات برطانیہ

کے ڈپٹی سفیر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔برطانوی دفتر خارجہ نے ہنگری کے

دارلحکومت بوداپست میں اپنے ڈپٹی سفیر اسٹیون ڈک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہیفرانس میں مقیم

پاکستانی کمیونٹی کے 3 افراد جن میں خاتون بھی شامل ہیں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے رات گئے

بتایا کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اسپتالوں میں 1331 اموات ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ

فرانس میں اب تک 25233 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 2933 نئے کیس

شامل ہیں۔فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے مزید بتایا کہ کورونا کے 11539

مریض فرانس کے اسپتال میں داخل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2827 افراد کی حالت تشویش ناک

ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے، اسپتالوں میں داخل مریضوں میں سے ایک

تہائی کی عمر 60 سال سے کم ہے

Leave a Reply