corona Special jtnonline2

کرونا وائرس کا نیا اسٹرین آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو بھی دھوکا دینے لگا

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل) کرونا وائرس نیا اسٹرین

کرونا وائرس کے نئے اسٹرین سے متعلق کئی ممالک سے رپورٹس آئی ہیں کہ یہ

پی سی آر ٹیسٹ کو دھوکا دے دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک

رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا کی نئی قسم میں

مبتلا 5 میں سے 1 یعنی 20 فیصد مریضوں کی منفی رپورٹ غلط آ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہ مریض جو کرونا پازیٹو ہیں، پی سی آر ٹیسٹ میں نیگیٹو آ

رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ کرونا وائرس کا نیا اسٹرین آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ

کو دھوکا دے رہا ہے۔ بھارت میں ایسے کئی کیسز سامنے آئے ہیں جنمیں انفیکشن

کی علامات کے باوجود کرونا رپورٹ منفی آئی، جب دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا تو

معلوم ہوا کہ مریض کرونا پازیٹو ہے۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دلچسپ بات یہ ہے کہ جن لوگوں کو اس صورتحال کا سامنا ہو رہا ہے وہ کبھی

لیبارٹری یا کبھی سیمپل لینے والے کو اسکا قصور وار ٹھہراتے ہیں، تاہم بیش تر

کیسز میں ان کی غلطی نہیں ہوتی، وائرس کی نئی قسم ہی ٹیسٹ کو دھوکا دینے

کی صلاحیت کا حامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 میں سے ایک یعنی 20

فیصد مریضوں کی نیگیٹو رپورٹ غلط آ رہی ہے، جس کی وجہ سے مریض

انفیکشن کا شکار ہوتے ہوئے بھی رپورٹ کی بنیاد پر خود کو نیگیٹو سمجھنے

لگتے ہیں، اسلیے کرونا وائرس کا یہ بدلا و خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا

کہنا ہے کہ کرونا انفیکشن اب ناک اور گلے کے علاوہ دوسرے مقامات کو بھی

نشانہ بنانے لگا ہے، اسلیے ناک اور گلے کے سیمپل پر کیے گئے ٹیسٹ میں کرونا

گرفت میں نہیں آتا، اس حوالے سے امریکی یونیورسٹیز کے سائنسدان بھی فکر کا

اظہار کر چکے ہیں، اور لوگوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ رپورٹ غلط بھی آ سکتی

ہے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

فرانس اور فن لینڈ میں بھی ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں، ایک رپورٹ میں کہا گیا

تھا کہ فرانس کے برٹنی علاقے میں مارچ کے مہینے میں کرونا کا نیا ویرینٹ ملا

جو پی سی آر ٹیسٹ میں گرفت میں نہیں آیا۔ دوسری طرف محکمہ صحت کے

امریکی ادارہ ایف ڈی اے نے مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ کی ٹیسٹ رپورٹ منفی

بھی آتی ہے تب بھی آپ کو اپنا پورا دھیان رکھنا چاہیے۔

کرونا وائرس نیا اسٹرین

Leave a Reply