corona Special jtnonline2

کرونا وائرس کی نئی قسم نوجوانوں کیلئے 5 گنا زائد خطرناک قرار

Spread the love

بیجنگ ( جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل) کرونا وائرس نئی قسم

چین نے کرونا کی نئی قسم کو نوجوانوں کے لیے 5 گنا زیادہ خطرناک قرار دے

دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی سائنسدانوں نے کرونا کی نئی قسم کے حوالے

سے تازہ ریسرچ جاری کرتے ہوئے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کرونا کی نئی

قسم نوجوانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ چینی سائنسدانوں کے مطابق اس بات

پر بھی تحقیق کی جا رہی ہے کہ کرونا کی یہ نئی قسم نوجوانوں اور بڑی عمر کے

افراد پر مختلف طرح سے اثر انداز کیوں ہو رہی ہے۔ چینی سائنسدانوں نے کہا کہ

کرونا کی نئی قسم یورپ اور افریقہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں جتنے

بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں اس میں سے 75 فیصد نوجوان متاثر ہیں۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دنیا بھر میں کرونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس

سامنے آنے والی کرونا کی نئی قسم نے بھی افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔

دوسری جانب کرونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث دنیا بھر میں کرونا

ویکسین کی قلت ہو گئی ہے۔ چین کرونا ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں

سرفہرست ہے اور چینی سائنسدان کرونا کی نئی قسم پر ریسرچ کر کے اس کی

الگ سے ویکسین تیار کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے

چین کے سائنسدان جلد ہی کرونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف بھی ویکسین تیار

کر لیں گے- جس سے دنیا ویسے ہی مستفید ہو گی جس طرح نوول کرونا وائرس

کووڈ-19 کےحوالے سے فائدہ اٹھا رہی ہے-
کرونا وائرس نئی قسم

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply