corona-virus.2 85

کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا ایک اور دعویٰ سامنے آ گیا

Spread the love

پیرس،واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) کرونا وائرس علاج دریافت

چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والی ہلاکت خیز وبا کرونا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث اب تک 10 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانسیسی سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے ملیریا کے علاج میں استعمال ہونیوالی دوا Hydroxychloroquine اور اینٹی بائیوٹک دوا Azithromycin کا امتزاج وائرس کی شدت کو کم کرسکتا ہے۔

ملیریا کی دوا اور اینٹی بائیوٹک ازیتھرومائیسین کرونا کی شدت کم کرتی ہے

انٹرنیشنل جرنل آف اینٹی مائیکر وبیل ایجنٹس جریدے میں شائع ہونیوالی اس تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے، کہ فرانس میں وائرس کے 30 مریضوں پر اسکا تجربہ کیا گیا، جس میں کچھ مریضوں کو صرف ملیریا کی دوا کھلائی گئی، جبکہ کچھ مریضوں کو دونوں ادویات ملا کر کھلائی گئیں، اور 6 مریضوں کو کوئی دوا نہیں کھلائی گئی۔ یہ تحقیق اسوقت شروع ہوئی جب چین میں ان دونوں ادویات کے امتزاج سے کوویڈ 19 کی شدت میں کمی آرہی تھی، مریضوں کی حالت بہتر ہورہی تھی۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انسداد ملیریا والی دوا بھی علاج کے طور پر موثر ہے، مگر جب دونوں ادویات کو ایک ساتھ استعمال کرایا گیا تو وہ زیادہ موثر ثابت ہوئیں۔

امریکہ ملیریا کی دوا کرونا مریضوں پر آزمانے کی منظوری دے چکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ملیریا کی دو دوائیں کرونا وائرس کے مریضوں پر آزمانے کی منظوری دیدی ہے۔نیوز بریفنگ میں ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کلورو کوئن Chloroquine، اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine، نامی دوائیں ملیریا اور گٹھیا کے مریضوں کو دی جاتی ہیں، البتہ ایف ڈی اے نے ان دواوں کو کرونا کے مریضوں پر بھی آزمانے کی منظوری دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاوس نے کرونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کیلئے سرخ فیتے کی رکاوٹیں ختم کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس عورتوں کی نسبت مردوں کا شکاری کیوں؟

اس موقع پر پریس بریفنگ میں ایف ڈی اے کے کمشنر ڈاکٹر اسٹیفن ہان نے بتایا کہ دونوں دوائیں کلینیکل ٹرائل میں استعمال کی جائیں گی- ٹرائل کے بعد سامنے آنے والے نتائج کی بنیاد پر تعین کیا جائے گا، کہ کرونا کے مریضوں کیلئے یہ دوائیں کتنی فائدے مند ہیں۔

کرونا وائرس علاج دریافت

Leave a Reply