corona virus

کرونا وائرس عالمی وباء بن گیا، چین میں ہلاکتیں 56 ہوگئیں، ہزاروں متاثر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بیجنگ،ٹورنٹو،نیویارک(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس عالمی وباء

چینی حکومت نے کہا ہے اب تک 1975 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کو عالمی وباء قرار دیتے ہوئے اسکے انسداد کیلئے عالمی سطح پر مزید اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ وائرس چین میں ایمرجنسی کی حالت کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ دنیا کو اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ مزید پڑھیں

چین کو انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے، صدر شی چن پنگ

چین کے صدر شی چن پنگ کا کہنا ہے خطرناک کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے- چین کو انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک خصوصی حکومتی اجلاس کے دوران کہی، جسکا انعقاد نئے چینی سال کے موقع پر ہونیوالی عام تعطیل کے دن کیا گیا۔

امریکہ کا چین میں مقیم شہریوں کو انخلاء کا حکم

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ٹورنٹو میں صحت عامہ حکام کو کورونا وائرس کے پہلے تصدیق شدہ کیس کی اطلاع ملی ہے۔ وائرس سے متاثرہ ایک شہری حال ہی میں چین کے شہر ووہان سے واپس آیا ہے۔ چین میں پھیلے پراسرار کورونا وائرس کے خطرے کے باعث امریکہ نے بھی چین میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہدایت کی کہ چین میں مقیم امریکی شہری جلد چین سے نکل جائیں۔

امریکی شہریوں کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے، جو کل بروزمنگل چین کے شہر ووہان سے روانہ ہو گی۔ ترجمان کا بتانا تھا ووہان سے امریکی شہریوں کو سان فرانسسکو لایا جائیگا۔

کرونا وائرس عالمی وباء

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply