corona virus 277

کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، احتیاطی تدابیر، وضو،صفائی بچاؤ کا ذریعہ ،طبی ماہرین

Spread the love

کرونا وائرس سے ڈرنے
لاہور ( جنرل رپورٹر)طبی ماہرین کا کہنا ہے کرونا وائرس سے ڈرنے کی

ضرورت نہیں ، احتیاطی تدابیر اورصفائی کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، د نیا کے

11ممالک میں اب تک وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ بچائو کیلئے

N95ماسک موثر ہے ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

میں ’’کرونا وائرس ،تشخیص اور علاج ‘‘کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ اور

میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ پر و فیسر آف وائرولوجی بریگیڈیئر ریٹائرڈ وحید

الزمان طارق نے کہا کرونا وائرس کی علامات نمونئے اور فلو سے ملتی جلتی ہیں۔

کرونا وائرس کے اب تک 6ہزار سے زائد کیس کنفرم ہوچکے ہیں۔یہ وائرس ایبولا

وائرس سے مختلف اور شرح اموات 2فیصد تک ہے۔ ابھی تک چین میں 136افراد

جان ہار چکے ہیں۔ سی فوڈ اور چکن سے وائرس کے آنے کا خدشہ بے بنیاد ہے۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کرونا وائرس سے خوفزدہ

ہونے کی ضرورت نہیں۔وضو اس وائرس سے بچائو کا سب سے موثر ذریعہ ہے ۔

یو ایچ ایس کے پاس آر ٹی پی سی آر کی کٹس اور ماہرین موجو ہیں۔ 5پی ایچ ڈی

فیکلٹی ممبرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو تشخیص کیلئے ٹیسٹ تیار کرے

گی ۔بیماری کی علا مات 14دن بعد ظاہر ہوتی ہیں۔یو ایچ ایس مائیکروبیالوجی

ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سدرہ سلیم نے کہا علامات میں بخار، کھانسی اور سا

نس لینے میں دشواری شامل ہیں۔ لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے کمیونٹی میڈیسن

ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر فاطمہ مختار نے کہا ابھی تک عالمی ادارہ صحت

نے اس وائرس کے حوالے سے کسی بھی ملک پر سفری پابندی عائد نہیں کی ۔

چین کے امیگریشن حکام نے چینی شہریوں کو بیرون

ملک سفر ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلا ؤکو روکا جا سکے

کرونا وائرس سے ڈرنے

Leave a Reply