corona virus & world 100

کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد ساڑھے گیارہ لاکھ ، ہلاکتیں 60ہزار سے زائد

ووہان ،واشنگٹن،تہران،سڈنی(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر ووہان سے جنم لے کر دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں تک پھیلنے والی خطرناک نوول کرونا وائرس وباء کے باعث دنیا بھر میں متاثر افراد کی تعداد ساڑھے گیارہ لاکھ کے قریب اور ہلاکتیں 60ہزار سے زائد ہوگئیں،امریکہ میں مریضوں کی تعداد تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ فرانس میں متاثرہ افراد کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی ،

ایران نے ہلاکتوں میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ، بھارت میںکروناوائرس سے اموات کی تعدادبڑھ کر 68 اورمجموعی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2ہزار 902 تک پہنچ گئی ،آسڑیلین ائیر لائن قنتاس اور جیٹ سٹار کے پائلٹس سمیت عملے کے 50 ارکان کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ،امریکی ریاست نیویارک میں وینٹی لیٹر ، ذاتی حفاظتی سامان اور طبی نگہداشت کے اہلکاروں کی اشد ضرورت پڑ گئی جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سی ڈی سی نے شہریوں کو کروناوائرس کیخلاف تحفظ کیلئے کپڑے سے بنے ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ،

چین نے امریکہ میں موجود چینی طلبا کو چہرے کے ماسکز اور جراثیم کش سپلائی سمیت ہیلتھ کٹس فراہم کرنے کا اعلان کردیا، جرمنی کے سب سے بڑے بوروشیا ڈورٹمنڈز اسٹیڈیم میں نوول کروناوائرس کا تشخیصی مرکز قائم کردیا گیا ،بلغاریہ میں ہنگامی صورتحال کے نفاذ میں 13 مئی تک توسیع کی منظوری دیدی گئی ، ترقی پذیرممالک کے اتحاد گروپ77 اور چین نے نوول کروناوائرس کی عالمی وبا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے جدوجہد کرنے والے متاثرہ ممالک سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے قیامت کا منظر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس نے 1480 افراد کی جان لے لی، یہ ایک ہی دن میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے صرف نیویارک میں 680 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ریاست میں ہلاک افرادکی تعداد 3 ہزار218 ہوگئی۔امریکا میں مسلسل تیسرے روز ایک ہزار سے زائدا موات کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا گیا، ملک بھر میں گھروں سے نکلنے والوں کے لیے لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کر دی گئی۔منہ کو کور کرنے کے لیے لوگوں کو کپڑے کا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے،

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ صدارتی الیکشن رواں برس نومبر ہی میں ہو گا۔اسپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووِڈ 19 کے وجہ سے 809 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح اسپین میں اس وبا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئے ہے۔ اسپین کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک ایک لاکھ چوبیس ہزار سات سو چھتیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ان تازہ ہلاکتوں کے بعد اسپین اٹلی سے آگے نکل گیا ہے اور اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔چینی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پرجمعہ کے روز نوول کرونا وائرس کے 19 نئے تصدیق شدہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 18 کا تعلق بیرون ملک سے آنے والے افراد سے تھا۔

ہفتے کے روز قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ کے ملکی کیسز صوبہ ہوبے سے رپورٹ ہوئے۔ جمعہ کے روز ہونے والی چاروں اموات بھی صوبہ ہوبے میں ہوئیں اور مین لینڈ پر رپورٹ ہونے والے11 نئے مشتبہ کیسز کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔ کمیشن کے مطابق 180 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کیاگیا جبکہ سنگین نوعیت کے کیسز کی تعداد 48 کم ہو کر 331 ہوگئی۔کمیشن نے بتایا کہ جمعہ تک مین لینڈ میں بیرون ملک سے آنے والے مجموعی طور پر 888
کیسز رپورٹ ہوئے

جن میں سے 190 مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا جبکہ 698 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔چینی مین لینڈ پر مجموعی طور پر تصدیق شدہ کیسز کی تعداد جمعہ تک 81 ہزار639 تک پہنچ چکی تھی جن میں 1ہزار562 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔ صحت یابی کے بعد اسپتالوں سیفارغ ہونے والوں کی تعداد 76 ہزار751 جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 3ہزار326 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply