corona virus & world 92

کرونا،ایک ہی روز دنیا میں 3210 لقمہ اجل، مجموعی ہلاکتیں 30 ہزار سے زائد

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ سیل) کرونا وائرس دنیا ہلاکتیں

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں اور نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 889، سپین میں 852، فرانس میں 319 برطانیہ میں 260، امریکہ میں 247، ایران میں 139، ہالینڈ میں 93، بیلجیئم میں 64، جرمنی میں 52 اور پرتگال میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں-

مزید پڑھیں : پوری دنیا کرونا وباء کی لپیٹ میں، ہلاکتیں 26 ہزار سے زائد

اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار سے زائد، ترکی اور انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے، ایک ہی روز دنیا بھر میں 2957 ہلاکتیں اور 54 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں- عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 30299، جبکہ 6 لاکھ اور 50767 نئے افراد وائرس کا شکار ہوئے، اب تک 1 لاکھ 39555 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اٹلی

ذرائع ابلاغ کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 889 افراد دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 10023، جبکہ 5974 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 92472 ہو گئی ہے-

سپین

سپین میں مزید 852 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5812 ہو گئی ہے- 6529 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 72248 تک پہنچ گئی ہے-

فرانس

فرانس میں 319 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2314 ہو گئی ہے، 4611 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 37575 ہو گئی ہے-

برطانیہ

برطانیہ میں وائرس کا شکار مزید 260 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 1019 ہو گئی ہے، 3546 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 17089 ہو گئی ہے-

امریکہ

امریکہ میں 247 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1943 ہو گئی ہے، جبکہ 12200 نئے کیسز کی تشخیص ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 16326 ہو گئی ہے-

ایران

ایران میں وائرس کا شکار مزید 139 افراد لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2517 ہو گئی ہے، 3076 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35408 ہو گئی ہے۔

ہالینڈ

ہالینڈ میں مزید 93 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 639 ہو گئی ہے، 1159 تازہ کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی-

بیلجیئم

بیلجیئم میں 64 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 353 ہو گئی ہے، جبکہ 1850 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 9134 ہو گئی ہے-

جرمنی

جرمنی میں 52 ہلاکتوں کے بعد مجموعی طور پر 403 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جبکہ 5331 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 56202 تک پہنچ گئی ہے-

دنیا کے دیگر ممالک کی صورتحال

پرتگال میں 24، سوئٹزرلینڈ میں 11، آسٹریا میں 10، جنوبی کوریا میں 5، ترکی میں 16، ناروے میں 3، آئرلینڈ میں 14، ڈنمارک میں 13، ایکواڈور میں 7، رومانیہ میں 4، انڈونیشیا میں 15، فلپائن میں 14، مصر میں 6، یوکرین، بلغاریہ، الجیریا، لکسمبرگ اور ناروے میں تین، تین ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، ترکی، انڈونیشیا اور پرتگال میں نئی ہلاکتوں کے بعد مجموعی طور پر اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

کرونا وائرس دنیا ہلاکتیں

Leave a Reply