ریکارڈ201اموات

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ، 32افراد چل بسے

Spread the love

کرونا وائرس تباہ کاریاں

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی

خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان مزید 32افراد چل

بسے ،1841نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و

شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 841

کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے

مزید 1 ہزار 310 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں

کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 971 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل

مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 1 ہزار 875 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی

لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 54 ہزار 122 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار

551 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 9 لاکھ 24 ہزار 782 مریض اب تک اس بیماری سے

شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 636 ٹیسٹ

کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار 535 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر

میں اب تک کْل 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ

میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 63 ہزار 101

ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 793 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3

لاکھ 52 ہزار 153 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو

10 ہزار 924 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41

ہزار 495 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 411 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں

85 ہزار 351 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 790 افراد

اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 451 مریض اب

تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 322 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں

کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 685 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل

609 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 639 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے

ہیں اس سے اب تک 122 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس تباہ کاریاں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply