Gilgat Baltistan Map

گلگت بلتستان جانیوالے سیاحوں کیلئے کرونا نیگیٹیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار

Spread the love

گلگت بلتستان (جے ٹی این آن لائن گلگت بلتستان نیوز) کرونا نیگیٹیو سرٹیفکیٹ لازمی

گلگت بلتستان حکومت نے گلگت بلتستان سفر کرنے والے سیاحوں کیلئے کرونا

نیگیٹیو سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دیدیا۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے اہم

اقدام کے حوالے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ گلگت

بلتستان سفر کرنے والے تمام سیاح کرونا نیگیٹو سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ لیکر آئیں۔

=-= یہ بھی پڑھیں: عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی کرونا کا شکار

گلگت بلتستان کے سیکرٹری داخلہ محمد رندھاوا نے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ اس

سرٹیفیکٹ کی موجودگی کی صورت میں ہی سیاحوں کو گلگت بلتستان میں داخلے

کی اجازت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام حکومت کی جانب سے

جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ محمد علی رندھاوا نے اس ضمن

میں مزید کہا کہ صحیح کرونا نیگٹیو سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے سیاحوں کو ہی

گلگت بلتستان میں داخلے کی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن کی کاپیاں گلگت بلتستان

کے تمام اضلاع کے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان

کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

= قارئین=-کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یاد رہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے حال ہی میں گلگت بلتستان کرونا فری ہونے

کا دعویٰ ٰکیا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے یہ اقدام اس لئے اٹھایا ہے کہ پاکستان

سمیت دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے

میں آ رہا ہے اور گلگت بلتستان کی حکومت نہیں چاہتی کہ موذی وباء اس کے زیر

انتظام علاقے میں رہنے والے عوام میں دوبارہ سے در آئے- گلگت بلتستان کی

حکومت نے اس ضمن میں اپنے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی احتیاط کا

دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ خود اور اپنے

پیاروں کو موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں-

کرونا نیگیٹیو سرٹیفکیٹ لازمی

Leave a Reply