کرونا متاثرہ افرادکو 12 ہزار روپے نقد امداد دی جائیگی، ثانیہ نشتر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جنرل رپورٹر)حکومت نے کرونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد میں 12 ہزار روپے نقد

تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ معاون خصوصی وزیراعظم برائے معاشرتی تحفظ اور خاتمہ غربت ثانیہ

نشتر نے کہا کہ کروناو وائر س سے متاثر ہونے والے مستحق غریب خاندانوں کو 12 ہزار روپے نقد

دیئے جائیں گے۔ یہ نقد گرانٹ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ امدادی پیکج کا حصہ ہے۔ انہوں

نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے 7.3 ارب ڈالر روپے کے قرض لے

گی۔

گلگت حکومت کا سرکاری ملازمین کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ کرنیوالے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی

اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔گلگت بلتستان حکومت کے مطابق کرونا وائرس کیخلاف جاری

مہم میں شامل سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی، ڈاکٹرز، پیرامیڈکس،

پولیس اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا ہے کہ موجودہ تشویش ناک

صورتحال میں پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین کا کردار قابل تحسین ہے۔خیال رہے کورونا

وائرس کے باعث اب تک گلگت بلتستان میں 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply