corona Special jtnonline1

کرونا ماخذ کی تحقیقات خفیہ تنظیموں نہیں سائنسدانوں سے کروائی جائے، چین

Spread the love

واشنگٹن، سنگاپور (جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل) کرونا ماخذ کی تحقیقات

امریکہ میں موجود چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ کرونا کی ابتداء کی تحقیقات

کا کام خفیہ ایجنسیوں سے نہیں سائنس دانوں سے کروایا جائے۔ میڈیارپورٹس کے

مطابق چین نے کرونا وائرس کی تحقیقات پر اعتراض کرتے ہوئے تحقیقات میں

رکاوٹ کی امریکی رپورٹ مسترد کردی۔ امریکہ میں چینی سفارت خانے نے کہا

کہ امریکہ خود ایسی تحقیقات امریکہ میں کروانے سے کترا رہا ہے۔ یاد رہے کہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے چین پر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔

=-،-= کرونا ماخذ معاملہ میں سیاست کی گنجائش نہیں، چیف سائنسدان ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے نوول

کرونا وائرس کے ماخذ کو سمجھنے کے لیے ثبوت پر مبنی عالمی سائنسی کوشش

پر زور دیا ہے۔ سنگاپور میں قائم ایک انگلش نیوز چینل سی اے این کو انٹرویو

دیتے ہوئے سوامی ناتھن نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ ہم کس ملک میں

رہتے ہیں، میرے خیال میں اس میں سیاست کی قطعی کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ

اس مقصد کے لئے سائنس ہم سب کے لیے اہم ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں

سیاست کو اس سے مکمل طور پر دور رکھنے کی ضرورت ہے اور صرف

سائنسدانوں کو ہی ان کے کام کو آگے بڑھانے کا موقع دیں۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سوامی ناتھن نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اس عالمی وباء پر کھلی سائنسی بحث و

مباحثے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے لیکن یہ جاننا کہ کون ذمہ دار ہے شاید یہ

پوچھنا صحیح سوال نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ ایک فطری عمل تھا تو

یہ کہیں بھی ہو سکتا ہے۔ اگر یہ ماضی میں دنیا کے مختلف حصوں میں ہوا ہے تو

یہ کل کہیں اور بھی ہو سکتا ہے۔ ہم پر اگلی وباء اس سے چھٹکارا پانے سے قبل

ہی آ سکتی ہے۔

کرونا ماخذ کی تحقیقات ، کرونا ماخذ کی تحقیقات ، کرونا ماخذ کی تحقیقات

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply