aurat khahani jtnonline new1

لاک ڈاؤن میں باراتیوں سے بھری شادی مگر کورونا بے بس، دلہن کو دعائیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) کرونا لاک ڈاؤن شادی

دوستو جب سے مہلک نوول کرونا وائرس کی وباء نے، دنیا بھر کو اپنی گرفت میں لیا ہے، اوراس سے بچاؤ کیلئے ویکیسین نہیں، بلکہ احتیاط ہی اسکا علاج قرار پایا ہے، تب سے دنیا بھر کے مما لک نے لاک ڈاﺅن کرکے سماجی فاصلوں کو برقرار رکھا ہوا ہے- تاکہ متعددی بیماری سے اول تو کوئی نقصان نہ ہو اگر ہو تو کم از کم ہو-

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : بستر مرگ پہ شادی کا جشن، کم ظرف شوہر اور سابقہ محبوبہ
——————————————————————————-

مگر اس وباء کی شدت اتنی ہے کہ حضرت انسان اس سے خود کو بچانے کی کوششوں میں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد اموات کا منہ دیکھ چکا ہے- معاشی بحران بھگت رہا ہے-

کچھ لوگوں کا دوسروں کو خوش رکھنے کا بہانہ ڈھونڈنا مشن

ایسے مشکل ترین حالات میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو اپنے ہواس برقرار ہی نہیں رکھے ہوئے، بلکہ دوسروں کیلئے خوشیوں کا سماں پیدا کرنے میں بھی مگن ہیں- ایسی ہی ایک امریکی دوشیزہ ایملی مناشی ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے فیصلے اور خوشی میں، لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، اپنے دوست احباب کو ایسے منفرد انداز اور لاجواب طریقے سے، اپنی شادی میں شریک کیا کہ، اپنے پرائے سب عش عش کر اٹھے-

احتیاط کا دامن ہاتھ سے چُھوٹا نہ سادگی کی لذت میں کمی آئی

انتہائی احتیاط کے موسم میں دنیا میں یوں تو ان گنت جوڑوں کی شادیاں منسوخ ہوئیں، اور بے شمار نے دھوم دھڑکے، رونق میلے کی قربانیاں دیتے ہوئے سادگی سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کو ترجیح دی- لیکن امریکی دلہن نے اپنی شادی میں سب دوست احباب کو ایسے مدعو کیا اور ان کی شرکت یقینی بنائی کہ وباء سے بچاؤ کی احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوٹا، نہ سادگی کی لذت کا ذائقہ پھیکا ہونے دیا-

——————————————————————————-
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ضرور کریں
——————————————————————————-

آخر امریکی دوشیزہ نے ایسا کیا کیا کہ، انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی۔ تو تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ، امریکی ریاست کیلفورنیا کی رہائشی، ایملی مناشی نامی دوشیزہ کی شادی اپنے منگیتر پیرس کیچی کیساتھ طے تھی، کہ پھر کرونا وباء پھیلی جس نے سب کچھ لاک ڈاﺅن کرا دیا۔

لاک ڈاؤن نے کیا پریشان تو تلاش کیا دلہن ایملی نے سب کی خوشیوں کا سامان

ریاست کیلفورنیا کی ایملی اور پیرس نے شادی منسوخ نہ کرنے، اور دوست احباب کی موجودگی ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ ایملی نے یہ کام کیا کہ جن مہمانوں کو، اس نے شادی میں شرکت کے دعوت نامے بھیج رکھے تھے، ان کی تصاویر حاصل کرکے چرچ میں تمام نشستوں پر فرداََ فرداََ چسپاں کر دیں، کہ مہمان تو آ نہیں سکتے تھے، ان کی تصاویر ہی سہی۔ ایملی اپنے والد کیساتھ چرچ میں آئی، جہاں دولہا اس کا منتظر تھا، اور پادری نے ان کی شادی کروا دی۔

کیں جب تصاویر شیئر تو سب کر اُٹھے عش عش

ایملی نے چرچ کے ہال کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکڑوں لوگوں کی تصاویر، نشستوں کی پشت پر چسپاں ہیں۔ ایملی کا کہنا تھا، ”میں چاہتی تھی کہ میرے تمام رشتہ دار، دوست احباب شادی کی تقریب میں شریک ہوں، اور ہماری زندگی کی نئی شروعات میں ان کی دعائیں شامل ہوں، لیکن لاک ڈاﺅن کی وجہ سے یہ ممکن نہیں رہا تھا، جس پر میں نے مہمانوں کی تصاویر لگانے کا فیصلہ کیا، تاکہ ہمیں ان کی موجودگی کا احساس رہے۔

——————————————————————————-
ایسی خبروں، معلومات سے اپڈیٹ رہنے کیلئے : ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں
——————————————————————————-

انٹرنیٹ صارفین ایملی کے اس اقدام کی تعریف کرنے سمیت اس کیلئے نیک تمنآؤ ں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ کرونا نے ہماری نظروں سے اوجھل ہو جانیوالی سماج کی عزت و احترام اور اہمیت کو مکمل طور پر واضح کر دیا ہے-

کرونا لاک ڈاؤن شادی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply