Pakistan-corona-virus

کرونا سے مزید 4 اموات، اسلام آباد میں متاثرین بڑھ گئے، ملک بھر میں 539 نئے کیسز

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) کرونا سے 4 اموات

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 28823 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 539 افراد

میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد میں کورونا

کیسز میں پھر سے اضافہ ہونے لگا، چوبیس گھنٹوں میں 40 نئے کیسز سامنے آ

گئے، ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 2020 ہو گئی

ہے اور ہلاکتیں 6383 تک جا پہنچی ہیں۔

90 فیصد عوام نے ایس او پیز پر عمل کیا ترک، کرونا کی دوسری لہر کا خطرہ
———————————————————————————————-

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 377 مریض

کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کرونا

کے مریضوں کی مجموعی تعداد 132084 ہو گئی ہے جبکہ 2445 افراد اب تک

انتقال کر چکے ہیں۔ پنجاب میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 97760 ہے

اور 2217 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان

میں مریضوں کی کل تعداد 13595 اور ہلاکتیں 145 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا

میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 36992 اور 1257 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ

آزاد کشمیر میں 2421 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 65 افراد انتقال

کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کرونا کے مریضوں کی تعداد

3227 اور 76 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں میں 40 نئے کرونا کیسز سامنے آگئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں 3057 ٹیسٹ کیے گئے، اسلام آباد میں کرونا پازٹو کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تیس فیصد ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق کرونا سے خود کو بچائیں، ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں اور چہرے کو مت چھوئیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15941 ہے اور اب تک 178 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کرونا سے 4 اموات

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply