کرونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد3لاکھ3ہزار سے زائد

Spread the love

نیویارک ، لندن ،بیجنگ(جے ٹی این آن لائن نیوز) کرونا سے ہلاکتوں

جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کے مرکز نے نوول

کروناوائرس کی وباسے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسزاور اموات کے تازہ

بھارت، رنگین لاک ڈاﺅن کی تیاری، عوام سدھارنے کی چُڑیل نے لی ذمہ داری

ترین اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے مزید 7ہزار اموات

کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد3لاکھ3ہزار سے زائد، مصدقہ کیسز کی تعداد

44لاکھ85ہزار921تک پہنچ گئی ۔گزشتہ روز امریکہ میں550،سپین 221،برطانیہ

438،اٹلی 265،برازیل393،بھارت105،میکسیکو میں 299ہلاکتیں ہوئیں ،امریکہ

میں سب سے زیادہ 14لاکھ 38ہزار734مصدقہ کیسز ہیں جبکہ روس اس فہرست

میں 2لاکھ42ہزار271کیسز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ برطانیہ کا تیسرا نمبر ہے

جہاں 2لاکھ 30ہزار985مصدقہ کیسز ہیں۔ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ

28 ہزار 691 ہوگئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار104۔

برازیل میں 1لاکھ90 ہزار 137 جبکہ فرانس میں 1لاکھ 78ہزار184ہوگئی ہے۔

جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد1 لاکھ74ہزار98،ترکی میں 1لاکھ

43ہزار114جبکہ چین میں 84ہزار464تک پہنچ گئی ہے۔ادھر اسرائیلی وزارت

صحت نے کہاہے کہ ملک میں کرونا کے مزید 14 کیس سامنے آئے ہیں جس کے

بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار529 ہوگئی ہے۔ متاثرین میں 66 کی حالت

خطرے میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں وزارت صحت کا کہنا تھا

کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید متعدد افراد

ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 260 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز اسرائیل

میں کرونا کے مزید 13 مریض سامنے آئے ۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کرونا

کے 11 ہزار956 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں4312 اب بھی

اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا کے 66 مریضوں

کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 57کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔

کرونا سے ہلاکتوں

Leave a Reply