corona Special jtnonline

کرونا سے ہزاروں امریکی بے گھر، 30 فیصد ویکسین لگوانے سے انکاری

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل) کرونا سے ہزاروں امریکی

کرونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے جو فٹ پاتھ پر

زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس نے جہاں دنیا بھر

کی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں وہیں امریکہ کرونا وائرس کی وجہ سے سب

سے زیادہ متاثر ہوا ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح امریکہ میں

بھی ہزاروں افراد بیروزگار ہو گئے جو فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،

امریکی ریاست نیویارک جو سیاحوں کی جنت کہلاتا ہے وہاں بے گھر افراد کی تعداد

میں اضافہ مقامی انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گیا ہے جبکہ شہری انتظامیہ نے ایسے

افراد کی مدد کے لیے کمیونٹی نیوی گیٹرز تعینات کیے ہیں-

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہیٹن میں اب سیاحوں سے زیادہ بے گھر افراد سڑکوں

پر نظر آتے ہیں کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے وہاں سیاحت انتہائی کم ہو گئی ہے،

بے گھر افراد کے لیے قائم کردہ ادارے کوالیشن فار دی ہوم لیس کے مطابق نیویارک

میں بے گھر افراد کی تعداد 20 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ نیویارک کی

تاریخ میں بے گھر افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

حالیہ رائے شماری میں انکشاف ہوا ہے کہ 30 فیصد با لغ امریکی شہریوں نے نوول

کرونا وائرس کیخلاف ویکسین نہیں لگوائی اور ان کا خوراک لگوانے کا ارادہ نہیں

ہے، جس کے باعث عالمی وباء سے ملک کی بحالی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ امریکی

ٹیلی وژن نیٹ ورک امریکن براڈ کاسٹنگ کمپنی ( اے بی سی ) اور واشنگٹن پوسٹ

میں شائع ہونے والی رائے شماری کے مطابق ویکسی نیشن مسترد کرنے والوں میں

سے 73 فیصد کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیدار ڈیلٹا قسم کے خطرے کو

بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اور 79 فیصد کا خیال ہے کہ انہیں نوول کرونا وائرس

سے بیمار ہونے کا بہت کم یا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن، محکمہ

صحت کے حکام اور دیگر نے اس قسم کو باقی لہروں سے زیادہ متعدی قرار دیا جس

سے ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو بھی کافی خطرہ ہے کیونکہ اب ملک میں

نئے کیسز میں سے چوتھائی کیسز اس قسم کے ہیں۔

=-،-= ویکسی نیشن سے عالمی وباء ختم کرنے کا منصوبہ رُک گیا

رپورٹ کے مطابق لگتا ہے کہ ویکسی نیشن کے ذریعے اسے ( عالمی وباء ) ختم

کرنے کا حکومتی منصوبہ رک گیا ہے، اس رائے شماری کی رپورٹ میں صرف 60

فیصد نے نوول کرونا وائرس ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوائی ہے۔ اگرچہ یہ

سرکاری تخمینے ( بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے مراکز) کے مطابق 66.8

فیصد سے کم ہے، یہ 4 جولائی تک 70 فیصد کو کم از کم ایک خوراک لگانے بارے

بائیڈن کا ہدف پورا کرنے میں ناکامی کی تصدیق کرتا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ

جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان میں سے بڑھتے ہوئے 74 فیصد حصے کا کہنا ہے

کہ وہ غالبا یا واقعی ویکسین نہیں لگوائیں گے، یہ تعداد اپریل میں 55 فیصد کی نسبت

زیادہ ہے۔

کرونا سے ہزاروں امریکی

Leave a Reply