کرونا سے تحفظ کیلئے خود ساختہ تنہائی میں ملالہ یوسفزئی کی دلچسپ مصرفیات

Spread the love

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )امن کا نوبیل انعام حاصل کرنیوالی دنیا کی کم عمر ترین پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی بھی کرونا سے بچاؤ کیلئے ان د نوں خودساختہ تنہائی (سیلف آئی سولیشن) میں ہیں۔آء سولیشن میں ملالہ خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کررہی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے اپنے بال خود کاٹ لیے اور بالوں کے نئے اسٹائل کیساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔ملالہ نے اپنی پوسٹ میں معروف امر یکی اداکار اور ہالی وڈ کے ہیئر ڈریسر جوناتھن وین نیس کو بھی ٹیگ کیا۔اپنی پوسٹ میں ملالہ نے میں لکھا ‘جوناتھن نے کہا تھا آئی سولیشن کے دوران اپنا حلیہ تبدیل کرنے کا تجربہ مت کریں، لیکن میں نے اپنے سامنے کے بال خود کاٹ لیے ہیں

ملالہ نے جوناتھن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں نے بال کیسے کاٹے ہیں؟ جس پر جوناتھن نے ملالہ کے ہیئر اسٹائل کو سراہتے ہوئے لکھا ‘تم نے تو کمال کردیا ہے’۔ملالہ کے نئے ہیئر اسٹائل کو جوناتھن کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی پسند کیا ہے۔یاد رہے ملالہ یوسف زئی خود پر ہونیوالے حملے کے بعد علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوئی تھیں اور تب سے وہ اپنے خاندان کیساتھ وہیں رہائش پذیر ہیں

اب آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے ان دنوں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خود ساختہ تنہائی اختیار کی ہوئی ہے۔گذشتہ ہفتے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ’ وہ باہر جانے اور دوستوں سے ملنے کو بہت شدت سے یاد کررہی ہیں’۔ملالہ کا کہنا تھا ’مجھے معلوم ہے بہت سے طلبہ سکول جانا چاہتے ہیں لیکن گھر پر رہ کر پڑھنے کیساتھ ساتھ دیگر بہت سی مثبت سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply