کورونا ویکسین پہلی کھیپ

کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کیلئے دوسرے مرحلے کا آغاز

Spread the love

کرونا سے بچاؤ کیلئے

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) کرونا بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کیلئے دوسرے مرحلے کا آغاز

کر دیا گیا ۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں ساٹھ سال اور زائد عمر کے افراد کو

ویکسین لگائی جارہی ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا پمز،

پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں قائم ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور سنٹر پر بزرگ

شہریوں کیلئے ویکسینیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ترجمان کے مطابق فرنٹ لائنز ہیلتھ ورکرز کے

بعدساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسینیشن کا آغاز دس مارچ سے ہو چکا ہے،فیصل

سلطان کی ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں سے ملاقات ویکسین کی افادیت بارے بات چیت کی

گئی ۔ فیصل سلطان نے کہاکہ ویکسینیشن سنٹرز پر بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا

جائے، لوگوں کی بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ فیصل سلطان نے کہاکہ

لوگوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے سنٹرز کی تعداد اور سٹاف کی تعدا میں اضافہ کیا جارہا

ہے، حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ،عوام سے گزارش ھے

حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن ضرور کروائیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply