corona in pakistan

کرونا وباء ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ، صوبہ سندھ کے سواء فوج بھی تعینات

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کرونا دفعہ 144 نافذ

این سی سی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فیصلوں کے اطلاق کا آغاز ہوگیا،

فیصلے کے تحت ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے دفعہ 144 نافذ کر

دی گئی، تمام ڈپٹی کمشنرز ماسک نہ پہننے اور دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی

کرسکیں گے۔ تجویز دی گئی کہ جرمانہ، جیل یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی،

عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ کیا جائیگا، دکان کے اندر

ماسک نہ استعمال کرنے پر دکاندار کو 2000 جرمانہ کیا جائیگا، دکان میں سماجی

فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 2000 روپے جرمانہ کیا جائیگا، بس میں 3000 روپے

جرمانہ، کار میں 2000 روپے جرمانہ کیا جائیگا۔ رکشہ، موٹر سائیکل پر سماجی

فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 500 روپے اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر

بھی سزا یا جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے ملک کے 3 صوبوں سمیت گلگت بلتستان

اور کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ سندھ میں فوج

تعیناتی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سول حکومت کی

مدد کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سے متعلق جاری کردہ اپنے

ایک ویڈیو پیغام میں کہا کرونا صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این

سی او سی ) اہم اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس کے بعد

ملک کے 3 صوبوں سمیت گلگت، کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا

ہے-

=–= ماسک نہ پہننے پر سیکڑوں شہریوں کیخلاف مقدمات درج

دوسری طرف لاہور میں بغیر ماسک گھومنے پر 762 افراد کے خلاف مقدمات

درج کر لئے گئے جبکہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 854 مقدمات درج

کئے گئے۔ کرونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1436 مقدمات

درج کئے گئے۔ کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لیے مشترکہ کنٹرول روم بھی

قائم ہے۔ گلگت بلتستان میں ماسک نہ پہننے والے کو 100 روپے جرمانہ دینا ہو گا۔

گلگت بلتستان میں سیاحوں کے لیے بھی کورونا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا

ہے، گلگت بلتستان کےداخلی راستوں پر سکریننگ سائٹس بنائی جائیں گی، دوسری

طرف پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور پاک

فوج کے جوانوں کے ساتھ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کر

کے 200 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ

نے پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق

کی خلاف ورزی پر پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر 16 اور صدر میں 12 دکانیں

سیل کر دیں۔

=–=ملک میں کرونا سے مزید 118 افراد جاں بحق، 5611 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کرونا وبا کے باعث مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد

وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی، 24 گھنٹوں

کے دوران 55 ہزار 128 کرونا ٹیسٹ کئے گئے،5611 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،

پاکستان میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 795,627 ہوگئی، 4 ہزار سے

زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران

کوویڈ19 کے باعث پاکستان میں ایک اور بچہ انتقال کر گیا۔ 15 مارچ سے اب تک

10 بچےانتقال کر چکے ہیں-

کرونا دفعہ 144 نافذ

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply