کرونا خطرات ،خیبر پختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے 15دن بند رہیں گے، صوبائی حکومت

پشاور (بیورورپورٹ) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے

15دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا اور امتحانات بھی ملتوی کردیئے ہیں۔وزیراعلی کے پی

محمود خان کی زیرصدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں 15دن کے لیے

یونیورسٹیوں ، کالجوں اور اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تعلیمی ادارے 30مئی تک بند رہیں

گے اور امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے، ، صوبائی کابینہ نے سرکاری تقاریب پر بھی پابندی لگادی

جبکہ کے پی میں ہونے والے تمام فیسٹولزکوملتوی کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کے پی کے تمام

ہاسٹلزکو بھی خالی کرایاجارہاہے اور 50سے زائد لوگوں کے اکھٹا ہونے پر بھی پابندی لگادی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے گلگت بلتستان کے تعلیمی ادارے یکم اپریل تک بند رکھنے

کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں چھٹیوں کا با ضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے

مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں

گے۔16 مارچ سے 31مارچ کے دورانیے میں ہونے والے تمام امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے گلگت بلتستان میں حکومتی و

نجی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے خدشات کے پیش نظر

یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: