سعودی عرب ،کرونا ایس او پیز کی خلاف وری پرپانچ سے دس ہزار ریال جرمانہ

Spread the love

کرونا ایس او پیز

ریاض (جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کرونا وبا کی روک تھام کے

حوالے سے وضع کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرپانچ ہزار ریال سے دس ہزار ریال تک جرمانہ

کی سزامقرر کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خلاف قانون خاندانی اور سماجی اجتماعات منعقد

کرنے کے ذمہ داروں کو دس ہزار ریال جب کہ اس میں شرکت کرنے والوں کو پانچ ہزار ریال جرمانہ

کی سزا سنائی جائے گی۔وزارت نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں وضاحت کی

کہ خاندان ، گھروں ، ریسٹ ہاسز ، کھلے مقامات میں مجاز تعداد سے زیادہ لوگوں کو جمع کرنے کے

ذمہ داروں کو دس ہزار ریال اور اس میں شرکت کرنے والوں کو پانچ ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اجتماع میں شرکت کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو پانچ ہزار ریال جرمانہ

سزا سنائی گئی ہے۔خلاف ورزی کی تکرار کی صورت میں سابقہ جرمانہ دوگنا ہوجائے گی۔ غیر

قانونی اجتماعات کے دوبارہ انعقاد پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہوگا اور اس کے مرتکب کو جیل

بھیجا جائے گا۔

کرونا ایس او پیز

ws,

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply