کرس گیل کا اعزاز، T-20ًٰ میں 14000 رنز بنانیوالے عالمی نمبر1 بلے باز

کرس گیل کا اعزاز، T-20 میں 14000 رنز بنانیوالے عالمی نمبر1 بلے باز

Spread the love

سینٹ لوشیا (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) کرس گیل کا اعزاز

ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر 5

میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ وہیں ویسٹ انڈیز

نے 142 رنز کا ہدف کرس گیل کی شاندار نصف سنچری کی بدولت وکٹوں کے

نقصان پر پورا کر لیا، کرس گیل نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی

اور نہ صرف مین آف دی میچ قرار پائے، بلکہ کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں

14000 رنز مکمل کرنے کا ہدف حاصل کر کے دنیا کے پہلے بلے باز بننے کا

بھی اعزاز حاصل کر لیا- یہ ہدف انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹونٹی ٹونٹی

میں میچ میں حاصل کیا،41 سالہ کرس گیل کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں

حقیقی لیجنڈ ہیں۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

آسٹریلیا کے خلاف گیل نے سیریز کے پہلے دو میچز میں ویسٹ انڈیز کے لئے

بالترتیب 4 اور 13 رنز بنائے تھے جس کے بعد ان کی سلیکشن پر سوالیہ نشان

لگنے لگے تھے۔ جارح مزاج بلے باز نے ایڈم زامپا کو چھکا لگا کر یہ سنگ میل

عبور کیا۔ وہ ریلی میرڈیتھ کے ہاتھوں 67 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ اس فہرست میں

گیل کے بعد ان کے ہم وطن کیرون پولارڈ ہیں جنہوں نے اس فارمیٹ میں اب تک

10836 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کے شعیب ملک 425 میچوں میں 10741 رنز کے

ساتھ پولارڈ سے زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 304 میچوں میں

10017 رنزاور بھارتی کپتان ویرات کوہلی 310 میچوں میں 9992 رنز ٹاپ فائیو

بلے بازوں کو شامل ہیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

میچ سے قبل کرس گیل نے 430 میچوں میں 37.55 رن کی اوسط سے 13،971

رنز بنائے تھے۔ انہوں نے اب 22 سنچریاں اور 86 نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔

گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک ہزار چھکے لگانے کے ساتھ ساتھ ایک ہزار

چھکے بھی لگائے ہیں۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں کرس گیل کا سب سے زیادہ سکور

2013ء کے آئی پی ایل سیزن میں پونے واریئرز کے خلاف ناقابل شکست 175

رنز ہے جو انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے کھیلتے ہوئے بنایا تھا۔

کرس گیل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ونڈیز کے لئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے

بلے باز بھی ہیں۔

=-،-= آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی روداد

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گینگروز نے مقررہ 20 اوورز

میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، موائسز ہنریکس 33، ارون فنچ 30

رنز بنا کر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈن والش جونئیر نے 2

کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے جارح مزاج اوپنر کرس گیل کی

شاندار نصف سینچری کی بدولت ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، کرس

گیل نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ طویل عرصے سے آﺅٹ آف

فارم رہنے والے گرس گیل نے 7 بلند و بالا چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے 67

رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا، اسی فتح کے ساتھ ویسٹ

انڈیز نے 5 میچوں پر مشتمل سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

ہے۔ گرس گیل کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یاد رہے کرس گیل کی سال دوہزار سولہ کے بعد مختصر فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز

کے لئے یہ پہلی نصف سینچری تھی۔

کرس گیل کا اعزاز

Leave a Reply