کرس گیل نے شاہد آفریدی سے چھکوں کی بادشاہت چھین لی

Spread the love

بارباڈوس(جے ٹی این آن لائن) ویسٹ انڈیز کے مایا ناز بیٹسمین کرس گیل نے قومی کرکٹر بوم بوم شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 476 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ورلڈ کپ 2019کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کرنے والے کرس گیل نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف کنگسٹن اوول میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں اپنے نام کیا۔

کرس گیل نے 135رنز کی اننگز میں 12چھکے رسید کیے۔ وہ اب تک مجموعی طورپر477 چھکے اپنے نام کے آگے درج کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ صرف 444 ویں میچ میں انجام دیا ہے۔اس سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میں 476 چھکے لگا کر شاہد آفریدی نے یہ ریکارڈ بنارکھا تھا۔

بوم بوم لالہ نے سب سے زیادہ چھکوں کے لیے 524 میچز کھیلے ہیں۔ کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ میں 276، ٹی ٹوئنٹی میں 103 اور ٹیسٹ میچز میں 98چھکے لگا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے۔

اس لسٹ میں تیسری پوزیشن برینڈن میکولم کے پاس ہے جن کے مجموعی چھکوں کی تعداد 398 ہے، جے سوریا 352 چھکوں کے ساتھ چوتھے اور روہت شرما 349 چھکوں کے ساتھ پانچ ویں نمبر پر ہے۔

Leave a Reply