کرس گیل، محمد حفیظ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے معمر ترین کرکٹرز

کرس گیل، محمد حفیظ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے معمر ترین کرکٹرز

Spread the love

لاہور، کراچی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) کرس گیل محمد حفیظ

ٹی ٹونٹی کرکٹ دنیا بھر میں نوجوانوں کا پسندیدہ ترین فارمیٹ ہے۔ کئی ٹیموں میں

جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے وہیں معمر کھلاڑی بھی متحدہ عرب

امارات اور عمان میں میگا ایونٹ کے دوران ایکشن میں ہوں گے۔ ورلڈ کپ میں

سب عمر رسیدہ کھلاڑی کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کھلاڑی کرس گیل

کو حاصل ہے جو 42 سال کی عمر میں اپنا چھٹا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے-

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پاکستان کے 41 سالہ محمد حفیظ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستان

کے سابق کپتان شعیب ملک کے علاوہ عمان کی کرکٹ ٹیم میں شامل 2 پلیئرز

محمد خوشی اور محمد ندیم 39 ، 39 سال کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر

پر موجود ہیں۔

=-،-= پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھ رہا ہوں، اسد شفیق

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو فائنل میں

دیکھ رہا ہوں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے تجربہ کار کھلاڑیوں کا ہونا اچھا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں جو ٹیم

پریشر ہینڈل کرتی ہے، جیت اس کی ہوتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ روایتی حریف

بھارت سے ہمیشہ ہائی پریشر میچ ہوتا ہے، پاکستان ٹیم میں بھارت کو ہرانے کی

صلاحیت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہیے پاکستان ٹیم کو سپورٹ اور

دعا کریں، گراس روٹ پر کام ہو رہا ہے، جس کا آنے والے دنوں میں فائدہ ہو گا۔

کرس گیل محمد حفیظ ، کرس گیل محمد حفیظ ، کرس گیل محمد حفیظ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply