کرسٹیانو رونالڈو کا نیا اعزاز، معمولی حرکت سے کوکا کولا کو بڑا نقصان

کرسٹیانو رونالڈو کا نیا اعزاز، معمولی حرکت سے کوکا کولا کو بڑا نقصان

Spread the love

ہنگری(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) کرسٹیانو رونالڈو کوکا کولا

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک پریس کانفرنس کے

دوران میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا دیں۔ رونالڈو کے اس عمل کے بعد

کوکا کولا کے شیئرز غیرمعمولی حد تک گر گئے اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ

ویلیو 242 ارب ڈالر سے 238ارب ڈالر پر چلی گئی، جبکہ شہرہ آفاق فٹبالر نے

پورپئین چیمپئن شپ میں ہنگری کیخلاف دو گول داغ کر دو یورو کپ میں گیارہ

گول کرنیوالے پہلے فٹ بالر بن گئے اور یہ اعزاز اپنے نام کر لیا اس سے قبل یہ

ریکارڈ فرانس کے پلاٹینی کے پاس تھا جنہوں نے یورو کپ میں نو گولز سکور

کئے تھے-

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق یورپی فٹبال چیمپیئن شپ میں 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے

بوداپسٹ پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے میز پر رکھی کوکا کولا کی دو

بوتلیں ہٹا کر ایک طرف رکھ دیں اور پانی کی بوتل اٹھا کر پرتگالی زبان میں کہا

ایگوا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو کوکا کولا کے بجائے پانی پینے کی

ترغیب دے رہے ہیں۔ رونالڈو کے اس عمل کے بعد کوکا کولا کے شیئرز غیر

معمولی حد تک گر گئے اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو 242 ارب ڈالر سے

238 ارب ڈالر پر چلی گئی۔ کوکا کولا کمپنی جو یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ کو

سپانسر کر رہی ہے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہر کسی کو اپنے ذائقے و ضرورت

کے مطابق اپنے لیے مشروب کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ یوروز کے

ترجمان کا کہنا ہے کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے دوران پانی کیساتھ ساتھ کوکا

کولا اور کوکا کولا زیرو بھی پیش کی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی رونالڈو کا یہ

ویڈیو کلپ وائرل ہے اور صارفین کی بڑی تعداد ان کے اس عمل کو مثبت پیغام

قرار دیتے ہوئے تعریف کی جا رہی ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ پورپئین

چیمپئن شپ میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال ہنگری کے خلاف میدان میں اتری، جہاں

رونالڈو نے ہنگری کے خلاف دو گول داغے، جس کے بعد دو یورو کپ میں گیارہ

گول والے پہلے فٹ بالر بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ فرانس کے پلاٹینی کے

پاس تھا جنہوں نے یورو کپ میں نو گولز سکور کئے تھے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے

ہنگری کے خلاف میچ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کیا، رونالڈو یورو کپ کے

پانچ ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والے دنیائے فٹ بال کے پہلے کھلاڑی بھی بنے۔

رونالڈو نے دوہزار چار کے یورو کپ میں پرتگال کی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا،

انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا گول بھی کیا تھا، تب سے اب تک وہ چار

یورو کپ میں اکیس میچوں میں نو گولز داغ چکے تھے، ان کے علاوہ فرانس کے

سابق کھلاڑی مائکل پلاتینی کے 9 گولز تھے، تاہم گذشتہ رات ہنگری کے خلاف

میچ میں انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ اگر پرتگال ٹائٹل کا دفاع

کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو رونالڈو ایک اور ریکارڈ حاصل کر لیں گے وہ

دوسرا اور مسلسل دو بار یہ اعزاز جیتنے والے دوسرے کپتان ہوں گے۔ یاد رہے

کہ پرتگالی شہزہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے بہترین فٹبالر کا

ایوارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کوکا کولا ، کرسٹیانو رونالڈو کوکا کولا

Leave a Reply